پاکستان
عمران خان نے زمان پارک سے ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ موخر کردیا
اس سے پہلے خبر آئی تھی حفاطتی ضمانت کیلئے عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے زمان پارک سے روانہ ہوگئے ہیں ۔
لاہور ہائی کورٹ تڑح ک انصاف کے چئیر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حضافظتی ضمانت مسترد کردی ہے ،
لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ہم نے عمران خان کو ساڑھے چھ بجے کا وقت دیا تھا ۔ مگر پیش نہیں ہوئے ، عمران خان کی حفاظتی ضمانت مسترد ہونے کے بعد زمان پارک سے کورٹ جانے کا فیصلہ بھی موخر کردیا ہے ۔
اس سے پہلے خبر آئی تھی حفاطتی ضمانت کیلئے عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے زمان پارک سے روانہ ہوگئے ہیں ۔
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو حفاظتی ضمانت کی درخواست پر ساڑھے 6 بجے تک عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ عمران خان حاضر نہ ہوئے تو درخواست خارج کردی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہو ر ہائیکورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی دوسری درخواست پر سماعت ہوئی ، وکیل عمران خان نے کہاکہ عدالت سے استدعا ہے پارٹی لیڈر شپ عمران خان کو پیش کرنے پر رضا مند نہیں ، میں عمران خان کو لے آتا ہوں مگر پارٹی لیڈرشپ نہیں مانتی،عدالت نے کہاکہ آپ لیڈر شپ کو کیوں دیکھ رہے ہیں ۔
وکیل عمران خان نے کہاکہ میں اپنی ذمہ داری پر بلاتا ہوں ، کچھ ہو جاتا ہے تو لوگ مجھے جینے نہیں دیں گے،عدالت نے کہاکہ 2 آپشن ہیں ، ہم اس درخواست کو خارج کریں یا آپ واپس لے لیں، وکیل عمران خان نے کہاکہ ہمیںصرف طالبان سے ایشو ہے، سیکورٹی خدشات ہیں ، آپ آئی جی کو سکیورٹی سے متعلق کہہ دیں ہم ابھی بلا لیتے ہیں،عدالت ایک گھنٹہ دے دے تو ہم عمران خان کو لے آتے ہیں ۔
عدالت نے کہاکہ ویڈیو لنک کاآئیڈیا اچھا ہے لیکن رولز بنانے ہیں،لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو ساڑھے 6 بجے پیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ عمران خان حاضر نہ ہوئے تو درخواست خارج کردی جائے گی ،آپ درخواست واپس لے لیں، جب عمران خان ٹھیک ہوں تو دوبارہ دائر کردیں ۔
حسان نیازی نے عمران خان کی عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرادی، حسان نیازی نے کہاکہ عمران خان ساڑھے 6 بجے تک پیش ہو جائیں گے ۔
صحت
ملک میں پولیو کے مزید تین کیسز رپورٹ، تعداد 55 ہوگئی
پولیو کیسز ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب اور جعفر آباد سے رپورٹ ہوئے، قومی ادارہ صحت
ملک میں پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آنے کے بعد پولیو کیسز کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کی ریجنل لیبارٹری نے بھی تین پولیو کیسز کی تصدیق کر دی جس کے مطابق پولیو کیسز ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب اور جعفر آباد سے رپورٹ ہوئے۔
خیبر پختوںخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے بچی پولیو کا شکار ہوئی اور بلوچستان کے ضلع ژوپ میں بھی ایک لڑکی پولیو سے معذور ہوگئی جبکہ ضلع جعفر آباد میں ایک لڑکا پولیو کا شکار ہوا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کا چھٹا کیس سامنے آیا ہے۔ بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 26 اور خیبر پختونخوا میں 14 ہوگئی۔
سندھ میں 13 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک پولیو کیس سامنے آیا ہے۔
موسم
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر
لاہور کو اسموگ سے نجات نہ مل سکی جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ کا راج برقرار ہے
صوبائی دارالحکومت میں آلودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے جس سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر ہے، جس کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 423 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈی ایچ اے فیز 5 کا ایئر کوالٹی انڈیکس 595 تک پہنچ گیا۔
لاہور کو اسموگ سے نجات نہ مل سکی جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ کا راج برقرار ہے۔
ڈجکوٹ میں اسموگ کی شدت برقرار ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 450 تک جا پہنچا جبکہ حد نگاہ انتہائی کم، ٹریفک کی روانی متاثر اور سڑکیں ویران ہوگئیں، اسموگ کے باعث شہری سینے کے انفیکشن سمیت متعدد بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے جبکہ ڈجکوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ سمیت پنجاب کے بیشتر شہر اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔
پاکستان
بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ گکھڑ میں ایف آئی آر درج
بشریٰ بی بی کے خلاف گکھڑ کے رہائشی نوجوان سعید بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے
وزیرآباد میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ گکھڑ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
بشریٰ بی بی کے خلاف گکھڑ کے رہائشی نوجوان سعید بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کی بدنامی اور برادر ملک کیلئے برا تاثر گیا ہے ۔
-
دنیا 2 دن پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
دنیا 2 دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
روس نے یوکرین پرجدید ترین میزائل ’اوریشنک‘ سے حملہ
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
تفریح 2 دن پہلے
رونالڈو کا مہمان ان کا سب سے بڑا حریف ؟
-
علاقائی ایک دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
سعودی عرب مخالف بیان ،بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج