جی این این سوشل

دنیا

جاپان کا نیا ایچ تھری خلائی راکٹ آگ پکڑنے میں ناکام رہا

لانچ کی الٹی گنتی صفر تک پہنچنے کے بعد ایچ تھری کا مرکزی انجن منقطع ہو گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جاپان کا نیا   ایچ تھری خلائی راکٹ آگ پکڑنے میں ناکام رہا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ٹوکیو: جاپان کا نیا H3 خلائی راکٹ پھٹنے میں ناکام رہا ہے کیونکہ فلیگ شپ خلائی گاڑی کے مین انجن کے کامیاب اگنیشن کے بعد دو بوسٹر انجن جل نہیں پائے تھے۔

جمعہ کو طے شدہ لانچ کی لائیو سٹریم کے دوران، لانچ کی الٹی گنتی صفر تک پہنچنے کے بعد H3 کا مرکزی انجن منقطع ہو گیا، جس سے 57 میٹر 187 فٹ اونچا راکٹ اپنے لانچ پیڈ پر تانیگاشیما جزیرے پر تانیگاشیما اسپیس سینٹر میں کھڑا ہو گیا۔

 ملک کا جنوب مغربی کاگوشیما پریفیکچر۔جاپان کے مینیچی شمبن اخبار کے انگریزی ایڈیشن کے مطابق، جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (JAXA) نے کہا کہ H3 کا مین انجن جل گیا تھا لیکن بوسٹر نہیں لگا۔JAXA نے کہا کہ وہ ظاہری ناکامی کی وجہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔اگر لانچ کامیاب ہوتا تو H3 جاپان کے ALOS-3 زمینی مشاہداتی سیٹلائٹ کو مدار میں لے جاتا۔

علاقائی

کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار

گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار

پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پرانا گولیمار سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے7 کارندوں کو  اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 عدد نائن ایم ایم پسٹل، 550 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، 16 عدد موبائل فونز، 2700 گرام تنزانیہ، 1280 گرام آئس، 4 عدد وائی فائی ڈیوائسز، ایک عدد موٹر سائیکل اور نقد ی بھی بر آمد کر لی گئی۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی، ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے اور پولیس کو مختلف ایف آئی آرز میں مطلوب تھے، ملزمان کا تعلق کاشف ڈاڈا، نعیم ڈاڈا، کمال اور کاشف سندھی گروپس سے ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

شان شاہد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں کیوں؟

شان شاہد نے اپنے باتھ روم میں شاور لینے کے دوران  بنا شرٹ اپنی تصویر اپلوڈ کی جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شان شاہد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں کیوں؟

پاکستان کی پنجابی فلم انڈسٹری کے مقبول ہیرو شان شاہد اپنی نیم برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی وجہ سے صارفین کی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

اداکار شان شاہد نے  حال ہی میں اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ اپنی فٹنس کی تصویر  شیئر کی ہے ، ان کی شئیر  کی گئی تصاویر میں انہیں اپنے باتھ روم میں شاور لینے کے دوران  بنا شرٹ کے دیکھا جا سکتا ہے۔

پوسٹ کی گئی تصویر کے کیپشن میں شان شاہد نے لکھا کہ ’آپ کا سفر ورزش کے بعد ختم نہیں ہوتا، یہ تو صرف شروعات ہے۔

ان کی اپلوڈ کی گئی تصویر پر کچھ لوگوں نے شان کی فٹنس کے سفر  کو سراہا جبکہ کچھ افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں شرٹ لیس پوسٹ پر آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملنے  شدید رد عمل کے بعد بعد شان شاہد بھی خاموش نہ رہ سکے اور ردعمل کا اظہار کردیا۔

شان شاہد نے صارفین کی  تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’مردوں اور عورتوں کو خالق نے برابر بنایا ہے، لیکن دونوں کو مختلف تحفے دیے ہیں۔ مردوں کو جسمانی طاقت جبکہ عورتوں کو خوبصورتی، صبر، نرمی، طاقت اور حیا کی دولت عطا کی ہے۔

شان شاہد نے مزید کہا کہ ’میں 50 سال کی عمر میں اسکرپٹ کے مطابق اپنی شکل بدلنے کی کوشش کرتا ہوں، یہ میرا کام ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ مجھے صحت اور جسم کی دیکھ بھال کرنے کی طاقت ملی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انسداد دہشت گردی عدالت  نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان کو 6 سال تک قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انسداد دہشت گردی عدالت  نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کیس میں ملوث 10 ملزمان کو سزائیں سنا دیں، سزا یافتہ افراد میں4 افغان شہری بھی شامل ہیں جو کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان کو 6 سال تک قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی۔

ملزمان کے خلاف 10 مئی 2023 کو  تھا نہ پی ایس انڈسٹریل ایریا میں ایف آئی آر نمبر 626/ 24درج کی گئی تھی۔

کیس کا فیصلہ خصوصی عدالت  نمبر ٹو اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کیا،جس میں پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں کو سزا سنائی گئی جبکہ 6 کارکنان اب بھی اسی کیس میں اشتہاری مجرم ہیں۔

سزایافتہ مجرمان میں عابد محمود، احسن ، نعیم اللہ ، مطیع اللہ ولد امین خان ، شوکت ولد فضل داد ، ذاکر اللہ ولد بسم اللہ خان شامل ہیں۔

افغان شہریوں کے نام داؤد خان، یونس خان، احسان اللہ، لال آغا ہیں۔

عدالت نے روپوش مجرمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتارکرتے ہی فوری عدالت میں پیش کرنے کاحکم بھی دیا گیا۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق مجرموں کو سنائی گئی سزا  جرمانے کے علاوہ 6 سال تک بڑھ جاتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll