اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مسافروں کی سہولیات کے لیے ’سیلف چیک اِن‘ مشینیں نصب
سیلف چیک اِن مشینوں کی وجہ سے مسافروں کا قیمتی وقت بچے گا ۔


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مسافروں کی سہولیات کے لیے ’سیلف چیک اِن‘ مشینیں نصب کردی گئی ہیں۔جدید نظام نصب کیے جانے سے اندرون ملک بغیر سامان کے سفر کرنے والے مسافروں کو تیز ترین چیک اِن کی سہولت دستیاب ہوگی۔ مشینوں کے ذریعے بغیر سامان والے مسافر قطار میں لگے بغیر مطلوبہ معلومات فیڈ کرکے چیک اِن بورڈنگ کا مرحلہ مکمل کرسکیں گے ۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق سیلف چیک اِن کیوسکس کی سہولت سے ایسے مسافر جو سامان کے بغیر سفر کرتے ہیں، وہ قطار میں لگ کر انتظار کے بجائے ائرپورٹ لاونج میں پہنچتے ہی اپنا ڈیٹا چیک ان کیوسکس میں فیڈ کرکے بورڈنگ پاس حاصل کر سکیں گے۔
اس نظام سے ائرلائن کاؤنٹرز پر قطار کا سلسلہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔سیلف چیک اِن مشینوں کے نصب کیے جانے سے مسافروں کا قیمتی وقت بچے گا
Faster Check-in, Happier Travellers
— PCAAOfficial (@official_pcaa) February 17, 2023
_______________
Two common-use self service kiosks (CUSS) activated at domestic departures of Islamabad International Airport. pic.twitter.com/X7mIGBIFRW

ایران کے تاریخی شہر شیراز میں 43 واں فجر انٹرنیشنل فلم فیئر کا باقاعدہ آغاز
- 4 گھنٹے قبل

لالی وڈ سپر سٹار ماہرہ خان کی شوہر کے ہمراہ فلم ’’ نیلو فر‘‘ کے پریمیئر میں انٹری
- 26 منٹ قبل

ایبٹ آباد: تیز رفتارجیپ گہری کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’’نیلو فر‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی،رنگا رنگ پریمیر کا انعقاد
- 4 گھنٹے قبل

معروف قوال بدر علی اور بہادر علی برادران جاپان میں اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد اب قاہرہ پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرعلیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- 4 گھنٹے قبل

سری لنکا میں سائیکلون ڈِٹواہ نے تباہی مچادی، 46 افراد جاں بحق،متعدد لاپتا
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان ہائی کمیشن کی کوششوں سے بھارتی جیلوں سے 3 پاکستانی شہری رہا
- 21 منٹ قبل

امریکا میں فائرنگ اور تاجکستان میں ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

فافن نے 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کے حوالےسے رپورٹ جاری کردی
- 2 گھنٹے قبل

راولپنڈی: امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل






