جی این این سوشل

کھیل

مائرہ خان اورحمزہ علی عباسی پشاور زلمی کے ایمبیسیڈر مقرر

مائرہ خان اورحمزہ علی عباسی کوپشاور زلمی کے ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مائرہ خان اورحمزہ علی عباسی پشاور زلمی کے ایمبیسیڈر مقرر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 ایس ایل سیزن 8 کیلئے  سپر اسٹار ماہرہ خان اور اداکار حمزہ علی عباسی  کو  پشاور زلمی کا ایمبیسیڈر مقرر کردیا گیا۔

پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن 8 کیلئے اینتھم کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ پشاور زلمی کے اینتھم میں  پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو جلوہ گر ہوتے دیکھا گیا ہے جس میں حمزہ علی عباسی بھی موجود ہیں۔

حمزہ علی عباسی بھی پی ایس ایل8  کے لیے پشاور زلمی کے ایمبیسڈر مقرر کیے گئے ہیں۔

جرم

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چوری کا مال بھی برآمد ،پاک کالونی، شیر شاہ اور سکھن پولیس کی الگ الگ کارروائیوں کے دوران ڈاکو گرفتار کیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 6 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چوری کا مال بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک کالونی، شیر شاہ اور سکھن پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران یہ ڈاکو گرفتار کیے ہیں۔ 

پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار میوا شاہ قبرستان میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ اس دوران فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ 

شیر شاہ پولیس نے شیرشاہ مورو قبرستان کے قریب سے اور سکھن پولیس نے دس نمبر روڈ پرانا کمیلا کے قریب سے 2،2 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔

گرفتار تمام ڈاکوؤں سے پستول، گولیاں، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئے ہیں۔ 

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو شہر میں مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 47 نئے کیسز رپورٹ

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 47 نئے کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں ڈینگی کے حملے شدت اختیار کر گئے، 24 گھنٹوں میں 47 نئے کیسز کی تصدیق کردی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔ ڈینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے بن گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 415 تک پہنچ چکی ہے۔

ڈینگی کے 22 نئے مریض پوٹھوہار ٹاؤن 4 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ ایریا سے 8 اور چکلالہ سے 9 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ اسی طرح ٹیکسلا کینٹ، ٹیکسلا رولر کلرسیداں پوٹھوہار رولر سے 4 مریض آئے۔

رواں سیزن میں کانگو کے 2 ملیریا کے 651مریض آئے ۔ اب تک منکی پاکس کا کوئی مریض نہیں آیا۔ رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 2717 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ 768عمارتیں سر بمہر اور 2173 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ اب تک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر ایک کروڑ 31 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران میں مسافر بس کو حادثہ: 10 افراد جاں بحق

حادثے میں 41 افراد زخمی بھی ہوئے ، زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں مسافر بس کو حادثہ: 10 افراد جاں بحق

بوشہر:ایران کے جنوبی مغربی صوبے بوشہر میں ایک مسافر بس کے الٹ جانے سے کم از کم 10 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ حادثہ بوشہر اور شمال مشرق میں واقع شہر مشہد کے درمیان سفر کے دوران پیش آیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثے میں 41 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم بس میں سوار مسافروں کی کل تعداد کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد دی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایران میں سڑک کے حادثات کا تناسب بہت زیادہ ہے اور ہر سال ہزاروں افراد سڑک کے حادثات میں اپنی جان گنواتے ہیں۔ عدلیہ کی لیگل میڈیسن آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ایران میں سالانہ سڑک کے حادثات میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے بھی ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک بس حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں 28 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ چند روز قبل ہی ایران میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی ایک اور بس کا ٹرک سے تصادم ہوا تھا جس میں 3 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll