جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

یوٹیوب کے انڈین نژاد نئے سربراہ نیل موہن کون ہیں؟

یوٹیوب کی چیف ایگزیکٹیو سوزین ووچتسکی نے طویل عرصے بعد اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا اور اب ان کی جگہ نیل موہن لیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یوٹیوب کے انڈین نژاد نئے سربراہ نیل موہن کون ہیں؟
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خیال رہے سوزین ووچتسکی کے کار گیراج میں برسوں پہلے یوٹیوب کی پیرنٹ کمپنی گوگل کی شروعات ہوئی تھی۔
جمعرات کو سوزین نے اعلان کیا کہ یوٹیوب سے بطور چیف پروڈکٹ آفیسر منسلک نیل موہن اب ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم کے نئے باس ہوں گے۔
انڈین نژاد امریکی نیل موہن سٹین فورڈ یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں جنہوں نے سنہ 2008 میں یوٹیوب بحیثیت چیف پروڈکٹ آفیسر جوائن کیا تھا۔ نیل موہن اس سے پہلے آئی ٹی مصنوعات اور سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی مائیکروسوفٹ کے لیے بھی کام کر چکے ہیں اور اس کے علاوہ برطانوی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز کا بھی حصہ ہیں۔
نیل موہن نے الیکٹریکل انجینیئرنگ میں سٹین فورڈ یونیورسٹی سے پہلے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور پھر اسی یونیورسٹی کے گریجویٹ سکول آف بزنس سے ایم بی اے کیا۔
تعلیم سے فراغت کے بعد نیل موہن لمبے عرصے تک ڈبل کلک نامی انٹرنیٹ ایڈورٹائزنگ کمپنی کے ساتھ منسلک رہے اور جب گوگل نے 2007 میں اس کمپنی کو خریدا تو نیل موہن بھی گوگل کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔
بزنس انسائیڈر کی ایک رپورٹ کے مطابق 2013 میں نیل موہن کو ٹوئٹر میں بطور چیف پروڈکٹ آفیسر کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن گوگل نے تقریباً 100 ملین ڈالر خرچ کر کے نیل موہن کو رُکنے پر مجبور کر دیا تھا۔
نیل موہن سے قبل انڈیا میں خاندانی جڑیں رکھنے والی کئی شخصیات دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کمپنیوں کے سربراہ کے طور پر کام کر چکی ہیں۔
ان شخصیات میں مائیکروسوفٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا، ایڈوبی کے سی ای او شانتانو نارائن اور ایلفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی بھی شامل ہیں۔

تجارت

مریم نواز کی نیدرلینڈ کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور تجارتی تعلقات کے فروغ اور صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی نیدرلینڈ کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعلیٰ پنجاب نے نیدرلینڈ کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے ۔

پاکستان میں نیدر لینڈ کی سفیر ہینا ئڈے سے جمعہ کے روز لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے کہاکہ پنجاب فصلوں کی کاشت، آبپاشی کے طریقوں اورجدید زرعی مشینوں سمیت مختلف شعبوں میں نیدر لینڈز سے تعاون کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور تجارتی تعلقات کے فروغ اور صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کسی شہری کا پاسپورٹ غیر قانونی طور پر بلاک نہ کیا جائے ، پشاور ہائی کورٹ

رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی شہری کا پاسپورٹ  غیر قانونی  طور پر بلاک نہ کیا جائے ، پشاور ہائی کورٹ

پشاور: ایف آئی اے کے لیگل ڈائریکٹر نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ رکن اسمبلی کا پاسپورٹ ایجنسی کے کہنے پر بلاک کیا گیا۔


رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار رکن صوبائی اسمبلی ہے اور ان کا پاسپورٹ بلاک کیا گیا ہے ، دوران سماعت لیگل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ایجنسی کے کہنے پر ان کے پاسپورٹ کو بلاک کیا گیا ہے۔

جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کوئی غیر قانونی طور پر پاسپورٹ بلاک کرنے کا کہے تو بھی آپ پاسپورٹ بلاک کریں گے؟۔ غیر قانونی طور پر کسی کا پاسپورٹ بلاک کیا یا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تو ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کا حکم دیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ کسی کے بھی غیرقانونی احکامات کو نہ مانیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

19 اپریل 2024 کوزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.281 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں  4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لیکر اب تک مجموعی طور پر 4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 30 جون 2023 کو زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.715 ارب ڈالر تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق 19 اپریل 2024 کوزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.281 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.981 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.299 ارب ڈالر تھا۔

جاری مالی سال کے آغازسے لیکر اب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.536 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 584 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll