پاکستان
عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس کے ملزم کی ضمانت منظور
گوجرانوالہ: عمران خان پر قاتلانہ حملی کیس کے ملزم اور مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات کے بھائی احسن کی درخواست ضمانت منظورہو گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، ملزم احسن کی ضمانت 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی، جبکہ دوسرے ملزم وقاص کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ضمانت حاصل کرنے والا ملزم احسن نذیر ن لیگ کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات مدثر نذیر کا بھائی ہے۔ احسن نذیر کو جے آئی ٹی نے اس لیے گرفتار کیا تھا کہ عمران خان پر حملے کے روز احسن نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔
پولیس کے مطابق مذکورہ پوسٹ کو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا، جس میں احسن نے لکھا تھا کہ آج کچھ بڑا ہونے والا ہے
پاکستان
بابا گرونانک کے 555ویں جنم دن پراسٹیٹ بنک نے55 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا
جاری کے گئے 55 روپے کے یادگاری سکے میں 79 فیصد تانبہ ، 20 فیصد زنک اور ایک فیصد نکل شامل ہے
اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے سکھ مذہب کےبانی بابا گرونانک کے 555 ویں جنم دن کی مناسبت سے 55 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بابا گرونانک کے یوم پیدائش پرجاری کے گئے 55 روپے کے یادگاری سکے میں 79 فیصد تانبہ ، 20 فیصد زنک اور ایک فیصد نکل شامل ہے۔
جبکہ سکے کا قطر 30 ملی میٹر، وزن 13اعشاریہ 5 گرام ہے،سکہ کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔ ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ درج ہیں۔
جبکہ سکے پچھلے رخ پر وسط میں شری گرونانک دیو جی کی یادگار کی تصویر دی گئی ہے، یادگار کے اوپر ’’ 555th Birthday Celebrations ‘‘ اور یادگار کی عمارت کے نیچے ’’SRI GURU NANAK DEV JI ‘‘ تحریر ہے جبکہ سکے کے نچلے کنارے کے ساتھ ’’1469-2024‘‘ درج ہے جو ان کے یومِ پیدائش سے اب تک کی مدت کی عکاسی کرتا ہے۔
بابا گرونانک دیو جی سکھ مذہب کی روایت کے بانی ہیں جن کی پیدائش پاکستان کے موجودہ ضلع ننکانہ صاھب میں ہوئی،سکھ مت ایک عالمی مذہب ہے جس کے دنیا بھر میں لاکھوں پیروکار ہیں، اور اس کے مقدس ترین مقامات پاکستان میں واقع ہیں جہاں ہر سال ہزاروں سکھ یاتری ان کی زیارت کرنے آتے ہیں۔
یہ سکہ 22 نومبر 2024ء سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے تبادلہ کاؤنٹرز کے ذریعے جاری کیا جا رہا ہے۔
ٹیکنالوجی
بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہواہے
بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ڈالرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے، یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی کرپٹو ٹریڈنگ فرم کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔
تاجروں پرامید ہیں کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کرپٹو کرنسیوں کے لیے ایک دوستانہ ماحول فراہم کرے گی،ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ امریکہ کو ’دنیا کا کرپٹو دارالحکومت‘ بنائیں گے۔ جس سے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے نئی امید پیدا ہوئی ہے جبکہ ٹرمپ کے آنے سے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی کڑی نگرانی سے چھٹکارا مل جائے گا۔
واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر کے قریبی ساتھی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بھی کرپٹو کرنسی کے حامی ہیں۔
خیال رہے کہ کرپٹو کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز بٹ کوائن کی قیمت 97 سے 99 ہزار ڈالر کے درمیان ٹریڈ کر رہی تھی، جس میں آج مزید اضافہ ہو گیا ہے،جبکہ کرپٹو مارکیٹ کی مجموعی قدر 3 ٹریلین ڈالر سے تجاوزکرگئی ہےجو ایک ریکارڈ سطح ہے، پاکستانی روپوں میں ایک بٹ کوائن کی قیمت تقریبا تین کروڑ پاکستانی روپوں کے برابر بنتی ہے۔
پاکستان
اسلام آباد کے امن و امان خراب کرنے والے کسی شخص کو واپس نہیں جانے دینا،محسن نقوی
کل بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج صبح پولیس لائنز کا دورہ کیا اور جوانوں کو حوصلہ بڑھایا، وزیرداخلہ نے قیام امن کیلئے اسلام آباد پولیس کی جانفشانی کی تعریف کی، جبکہ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس، چیف کمشنر، ڈی آئی جی اور پولیس افسران کی بڑی تعداد بھی پولیس لائنز میں موجود تھی۔
پولیس لائنز میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پولیس فورس کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کے امن و امان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، اس بار اسلام آباد میں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا، ۔ ہمیں آپ اور آپ کی زندگیاں بہت عزیز ہیں۔
محسن نقوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کل بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، دورے کے پیش نظر اسلام آباد کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہے۔
اس دوران وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی آپ نے تمام حفاظتی سامان ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹس پہن کر فرائض سرانجام دینے ہیں اور پوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
-
دنیا ایک دن پہلے
روس کا یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
پاکستان ایک دن پہلے
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ