عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کردیا
جیل بھرو تحریک مرحلہ وار پورے پاکستان میں پہنچے گی ۔
لاہور : عمران خان نے اپنے خصوصی خطاب میں بدھ کے روز سے جیل بھرو تحریک کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ ہمیں جیل سے ڈرارہے ہیں ہم جیلیں بھر دیں گے، ان کے پاس جگہ نہیں بچے گی، تحریک کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا، جس کے بعد اس کا دائرہ کار پورے ملک میں بڑھایا جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ الیکشن کا شیڈول کب آئے گا، 90 دن کے بعد ایک دن بھی نگراں حکومت غیر آئینی ہوگی، اس سے زیادہ خطرناک بات نہیں ہو سکتی کہ عدلیہ آئین پر عمل نہ کرواسکے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ خطرناک بات ہے کہ چیف الیکشن کمشنر الیکشن کی تاریخ نہیں دے رہا، 90 دن سے زیادہ الیکشن آگے جاتے ہیں تو اس سے بڑی آئین کی خلاف ورزی نہیں ہو سکتی، پہلے ان کی کوشش ہے کہ الیکشن ہوں ہی نہیں اور اگر ہو تو یہ بالکل آخر میں جا کر تاریخ کا اعلان کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت عدلیہ پر دباو ڈال کر الیکشن آگے لے جانا چاہتی ہے، جس ملک میں قانون کی حکمرانی ختم ہو تو انصاف ختم ہوجاتا ہے، ہم آج وہاں کھڑے ہوکر تماشا دیکھ رہے ہیں، میں پاگل تو نہیں تھا اپنی دو حکومتیں ختم کیں، ہم بار بار کہتے رہے کہ اس حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں یہ ملک نہیں چلا سکتی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ یہ کہتے ہیں ہم نے مشکل فیصلے کیے کیا مشکل فیصلے کیے؟ اس حکومت نے کیا مشکل فیصلے کیے کیا قیمتیں بڑھانا مشکل فیصلے ہیں؟
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- an hour ago
اپوزیشن کے مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی
- 2 hours ago
دفترخارجہ کی پاکستان میں بھارت کی ماورائے عدالت و سرحد ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار
- 2 hours ago
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- an hour ago
شفت علی خان وزارت خارجہ کے نئے ترجمان مقرر
- an hour ago
سویلینزکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ7 جنوری کوسماعت کرے گا
- 3 hours ago