پاکستان
کراچی پولیس ہیڈ آفس کے قریب شدید فائرنگ
آوازوں سے پورا علاقہ گونج اٹھا ہے
کراچی میں پولیس ہیڈ آفس کے قریب شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،
ابتدائی تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ کراچی پولیس ہیڈ آفس حملے کے دوران علاقے میں دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی ہے ۔ آوازوں سے پورا علاقہ گونج اٹھا ہے ۔ فائرنگ کا تبادلہ ابھی بھی جاری ہے ، حملہ آوروں کی تعداد زیادہ بتائی جارہی ہے اور وہ ایک گروپ کی صورت میں حملہ آور ہوئے ۔ علاقے کو مکمل کارڈن آف کردیا گیا ہے ۔ حملہ آوروں کی جانب دستی بم بھی پھینکے گئے۔ پولیس ہیڈ آفس شاہراہ فیصل پر ہے ۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق ان کے دفتر پر حملہ ہوا ہے ۔ کراچی پولیس ہیڈ آفس کی تمام لائیٹیں بند کردی گئی ہیں ۔ پولیس ، رینجرز اور ایس ایس جی کمانڈوز کی نفری پہنچ چکی ہے ،
ابتدائی تفصیلات کے مطابق پانچ سے چھ مبینہ دہشت گرد موجود ہیں ، جنہؤں نے تین سے چار راستوں کو اختیار کیا ، جب انہوں روکا گیا تو انہوں نے دستی بم پھینکے ، ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ، تاہم فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ کے پی او کے عقب میں دوبارہ فائرنگ جاری ہے ،
بڑے اور چھوٹے ہتھیارؤں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ آدھے گھنٹے سے زیادہ وقت ہوچکا ہے ، سینٹرل فلور کی لائیٹس کچھ دیر قبل بند کی گئی ہیں ، البتہ جو چھت کے ساتھ سرچ لائیٹس ہیں جو اطراف کی عمارت کو کور کررہی ہیں وہ ابھی تک آن ہیں ،
اس وقت چھٹی کا وقت ہوتا ہے اور پولیس افسروں سمیت اہلکارؤں نے گھروں کو جانا ہوتا ہے مگرعین چھٹی کے وقت دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے . صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بچ نہیں سکیں گے ، فوری طورپرحملہ کرنیوالے ملزمان کی گرفتاری چاہیے ۔
مزید تفصیلات کےلیے پیج کو ریفریش کریں
پاکستان
چیف آف رائل ملائیشین ایئرفورس کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون میں فروغ اور مضبوط فضائی شراکت داری کے حوالے بات چیت کی گئی،آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف رائل ملائیشین ایئرفورس جنرل تان سری داتو نے پاکستان کا دورہ کیا دورہ ، جس میں ملائیشین ائیرفورس کے چیف نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔
ہیڈ کوارٹر آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے جنرل تان سری داتو کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون، مشترکہ تربیت اور صنعتی شعبے میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط دوطرفہ دفاعی تعلقات کو اجاگر کیا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ملائیشین ایئرفورس کے سربراہ کو پاکستان کے پہلے دورہ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں ایئر چیف نے دونوں فضائی افواج کے درمیان فوجی شراکت داری کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع ملائیشین ایئر فورس کے سربراہ نے پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا اوردوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
پاکستان
سعودی عرب مخالف بیان ،بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج
بشری بی بی کے بیان سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بری طرح متاثر ہوئے ہیں،متن
سعدی عرب مخالف ویڈیو بیان کے معاملے پربانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر قوانین کے تحت دو مقدمے درج کر لیے گئے۔
بشریٰ بی بی کے خلاف میں درج کیے گئے مقدمات کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے لوگوں کو ورغلانے کے لیے نفرت انگیز بیان دیا، جس سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
متن کے مطابق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان اور سعودی عرب کی خارجہ پالیسی اور باہمی مفادات کے خلاف ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،سعودی عرب نے ہر لحاظ سے ہمیشہ پاکستان کی معاشی اور سفارتی مدد کی ہے۔
پاکستان کے عوام اور قیادت سعودی عرب کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں،ایسے بیانات امت مسلمہ کے اتحاد کو کمزور کر سکتےہیں۔
مقدمے میں مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ اس طرح کے بیان پاکستانی عوام کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہےاور یہ سوچی سمجھی سازش ہے لہٰذا بشریٰ بی بی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
دنیا
روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا ہے، زیلنسکی
روس نے یوکرین پر بین البراعظی میزائل استعمال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا میں امن نہیں چاہتا،زیلنسکی
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر بین البراعظی میزائل استعمال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا میں امن نہیں چاہتا۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ اگر روس کی جارحیت کو ابھی نہ روکا گیا تو یہ جنگ دیگر مغربی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے عالمی برادری سے سخت ردعمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا ہے، روسی میزائل حملے سے جنگ میں مزید اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین کی جانب سے امریکی لانگ رینج اور برطانوی شیڈو میزائل روس کی سر زمین پر داغے تھے جس کے ردعمل میں روس نے یوکرین پر میزائل سے حملہ کیا تھا،جس کے متعلق یوکرین نے دعوی کیا کہ روس کی جانب سے مارا جانا والا میزائل بین البراعظمی میزائل ہے، تا ہم روس کی جانب سے ابھی تک اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی۔
تاہم روس نے آج پھر یوکرینی فوج کے صنعتی کمپلیکس میں بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے،جس کے متعلق روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ صنعتی کمپلیکس میں یوکرین اپنا بیلسٹک میزائل نظام تیار کر رہا تھا۔
یوکرینی فوجی صنعتی کمپلیکس پر حملے کے بعد ہنگامی خطاب کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے بتایا کہ حملے کیلئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا، جس پر ہائپر سونک ہتھیارنصب ہوتے ہیں۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
کھیل 2 دن پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
پاکستان ایک دن پہلے
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی احتجاج :23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ
-
دنیا ایک دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان