جی این این سوشل

پاکستان

کراچی پولیس ہیڈ آفس حملے میں 2 دہشت گرد مارے گئے

کراچی پولیس ہیڈ آفس حملے میں خاکروب اجمل میسح جان کی بازی ہار گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی پولیس ہیڈ آفس حملے میں 2 دہشت گرد مارے گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی : پولیس ہیڈ آفس پر حملہ کرنے والے  دہشت گردوں میں سے دو ہلاک ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے  بزدلانہ حملے میں پولیس آفس کا خاکروب اجمل مسیح جان کی بازی ہارگیا   جبکہ چھ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔  کراچی پولیس آفس میں پاک فوج کے تازہ دم دستے پہنچ چکے ہیں اور پاک فوج کے دستے ڈرون کیمرے کی مدد سے علاقے نگرانی کررہے ہیں ۔ فوج نے عمارت کا اندر اور باہر سے کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔ دہشتگردوں کو عمارت کی آخری منزل تک محدود کردیا گیا ہے ۔ 

حملے میں آٹھ سے دس حملہ آور شامل ہیں ۔

اس سے پہلے کراچی میں پولیس ہیڈ آفس کے قریب شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں ۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ کراچی پولیس ہیڈ آفس حملے کے دوران علاقے میں دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی ہے ۔ آوازوں سے پورا علاقہ گونج اٹھا ہے ۔ فائرنگ کا تبادلہ ابھی بھی جاری ہے ، حملہ آوروں کی تعداد زیادہ بتائی جارہی ہے اور وہ ایک گروپ کی صورت میں حملہ آور ہوئے ۔ علاقے کو مکمل کارڈن آف کردیا گیا ہے ۔ حملہ آوروں کی جانب دستی بم بھی پھینکے گئے۔  پولیس ہیڈ آفس شاہراہ فیصل پر ہے ۔ 

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق ان کے دفتر پر حملہ ہوا ہے ۔ کراچی پولیس ہیڈ آفس کی تمام لائیٹیں بند کردی گئی ہیں ۔ پولیس ، رینجرز اور ایس ایس جی کمانڈوز کی نفری پہنچ چکی ہے ، 

ابتدائی تفصیلات کے مطابق پانچ سے چھ مبینہ دہشت گرد موجود ہیں ، جنہؤں نے تین سے چار راستوں کو اختیار کیا ، جب انہوں روکا گیا تو انہوں نے دستی بم پھینکے ، ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع  نہیں ہے ، تاہم فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ کے پی او کے عقب  میں دوبارہ فائرنگ جاری ہے ، 

بڑے اور چھوٹے ہتھیارؤں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ آدھے گھنٹے سے زیادہ وقت ہوچکا ہے ، سینٹرل فلور کی لائیٹس کچھ دیر قبل بند کی گئی ہیں ، البتہ جو چھت کے ساتھ سرچ لائیٹس ہیں جو اطراف کی عمارت کو کور کررہی ہیں وہ ابھی تک آن ہیں ، 

اس وقت چھٹی کا وقت ہوتا ہے اور پولیس افسروں سمیت اہلکارؤں نے گھروں کو جانا ہوتا ہے مگرعین چھٹی کے وقت دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے . صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن  کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بچ نہیں سکیں گے ، فوری طورپرحملہ کرنیوالے ملزمان کی گرفتاری چاہیے ۔

پاکستان

پاکستان کیساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکہ

حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کیساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پاکستان خطے میں اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے پریس بریفنگ میں کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے، پاکستان کے ساتھ سکیورٹی اور تجارتی شعبے میں خاص شراکت داری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے۔
ویدانت پٹیل نے بھارت سے آسٹریلوی صحافی کی ملک بدری کے حوالے سے کہا جمہوریت میں آزادی صحافت کا لازمی کردار ہے، بھارتی حکام آسٹریلوی صحافی کے معاملے پر جواب دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کر لی گئی، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے آگاہ کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے۔

سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت جبکہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں تیسرے نمبر پر ہے۔ن لیگ کے ارکان کی تعداد 120 ہوگئی ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل ارکان کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 7 ہے۔ایم کیو ایم 21، جے یو آئی 11ورق لیگ کے 5 ارکان ہیں۔

آئی پی پی 4، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ، بی این پی،پی ایم ایل(ض)، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ممبران کی تعداد ایک ایک ہے،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے الیکشن کمیشن سے تازہ ترین پارٹی پوزیشن مانگی تھی۔

دستاویز کے مطابق پنجاب سے 49اور خیرپختونخواسے 33 آزاد ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے،سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

لاہور میں فری وائی فائی سروس کا آغاز

یونیورسٹی، کالجوں، مارکیٹوں اور بازاروں میں نصب وائی فائی کے ذریعے اب بلا تعطل رابطے کا تجربہ کر سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں فری وائی فائی سروس کا آغاز

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج مختلف مقامات پر فری وائی فائی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور کی 50 مقامات پر فری وائی فائی سروس کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی، کالجوں، مارکیٹوں اور بازاروں میں نصب وائی فائی کے ذریعے اب بلا تعطل رابطے کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہر بھر میں مفت وائی فائی متعارف کرانے کے ساتھ لاہور کی ڈیجیٹل تبدیلی کا آغاز کر دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll