سعودی عرب میں یکم شعبان کا چاند منگل کو نظر آجائے گا ۔پاکستان میں یکم شعبان بدھ کو ہوگی ۔ شب برات 8 مارچ 2023 کو منائی جائے گی۔


ماہرین فلکیات نے بتایا ہے کہ آج پیر کو یکم شعبان کے لیے چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زہرہ کا کہنا ہے 20 فروری کو المکہ المکرمہ کے وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 5 منٹ پر چاند پیدا ہو جائے گا۔
کیونکہ آج سورج المکہ المکرمہ کے افق سے 6 بج کر 21 منٹ پر غروب ہوگا۔ اس وقت چاند افق سے اوپر 3 ڈگری پر ہوگا، اسے سورج سے الگ کرنے والا طول زاویہ 5 ڈگری ہوگا۔ اس کی روشنی 0.3 فیصد ہوگی ۔ غروب آفتاب کے بعد شام 6 بج کر 39 منٹ پر غروب آفتاب کے 18 منٹ بعد ماہ فلکی کے آغاز کی شرائط پوری ہو جائیں گی۔
تاہم چاند کو ننگی آنکھ یا دوربین سے دیکھنا ممکن نہیں ہے۔ یہ اس کی چھوٹی عمر، کم روشنی اور افق کے اوپر مختصر قیام کی وجہ سے ہے۔ ماہرین نے کہا اس کے بعد چاند کا ایک اور مرحلہ آئے گا جسے "ہلال" کہا جاتا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ نئے چاند کا سورج کے ساتھ مل جانے اور اس کے مقام سے نکلنے کے بعد آسانی سے دیکھنا ممکن ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ منگل 21 فروری 2023 کو سورج مکہ مکرمہ کے افق سے شام 06 بج کر 22 منٹ پر غروب ہوگا اور اس وقت چاند افق سے اوپر 16 ڈگری کی بلندی پر ہوگا۔ اسے سورج سے الگ کرنے والا زاویہ طول 18 ڈگری ہے اور اس کی روشنی 2.5 فیصد ہے۔ اس طرح منگل کو چاند نظر آ جائے گا اور شعبان کا آغاز ہوجائے گا۔

سویلینز کاملٹری ٹرائل کیس:آئینی بینچ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کی حمایت کیوں کی؟ بھارتی وفد کولمبیا پر برس پڑا
- 4 گھنٹے قبل

ملائیشیا کی سستی ترین ائیر لائن’ ائیر ایشیا ‘کا کراچی آمد پر شاندار استقبال
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان ریلویز نے گزشتہ گیارہ ماہ میں ریکارڈ 83 ارب روپے کمالیے
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد تجارت پر مذاکرات کیلئے آئندہ ہفتے امریکا آ رہا ہے، صدر ٹرمپ
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب:سی ٹی ڈی کی مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 34 خطرناک دہشت گرد گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

اس سال خطبہ حج 35 زبانوں میں ترجمے کے ساتھ براہ راست نشر کیا جائے گا
- 4 گھنٹے قبل

لاہورمیں مقابلہ حسن کا انعقاد، پرکشش مرد و خواتین اور شوبز شخصیات کی بھر پور شرکت
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی حکومت اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے،ترجمان دفتر خارجہ
- 26 منٹ قبل

عیدالاضحیٰ :پنجاب میں5 جون سے 11 جون تک دفعہ 144 نافذ
- 34 منٹ قبل

نائیجیریا :طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، 120 سے زائد افراد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل