جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن کا صدرمملکت سے مشاورت نہ کرنے کے فیصلے

عدالت سے معاملہ نمٹنے کے بعد صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے۔الیکشن کمیشن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کا صدرمملکت سے مشاورت نہ کرنے کے فیصلے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الیکشن کمیشن نے صدرمملکت سے مشاورت نہ کرنے کے فیصلے سے ایوان صدر کو باضابطہ آگاہ کردیا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ایوان صدر سیکریٹریٹ کو صدر مملکت سے مشاورت سے انکار کے فیصلے سے خط کے ذریعے باضابطہ آگاہ کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایوان صدر میں مشاورت سے متعلق شرکت پر غور کیا گیاالیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 2 روز میں ایوان صدر کو لکھے گئے خطوط میں اپنا موقف واضح کرچکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عام انتخابات کی تاریخ کا معاملہ عدالتوں میں زیرسماعت ہے اس لیے الیکشن کمیشن کو صدر مملکت سے مشاورتی عمل میں شریک نہیں ہونا چاہیے۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ ایوان صدر نہ جانے کا فیصلہ لاء ونگ کی تجویز پر کیا گیا۔ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ سے متعلق کیسز عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔ عدالت سے معاملہ نمٹنے کے بعد صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے۔

 

دنیا

رفاہ : تین اسرائیلی حملوں میں بارہ فلسطینی شہید

غزہ اور مصر کے درمیان رفاہ سرحدی گزرگاہ اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کی وجہ سے فلسطین کی جانب سے بند کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رفاہ :   تین  اسرائیلی  حملوں میں بارہ فلسطینی شہید

رفاہ میں اسرائیل کے تین حملوں میں بارہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔ 

ادھرغزہ اور مصر کے درمیان رفاہ سرحدی گزرگاہ اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کی وجہ سے فلسطین کی جانب سے بند کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا ہے ، اس بات کی تصدیق غزہ کے سرحدی حکام کے ترجمان نے کی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اس راستے کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل بھی روک دی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان علما کونسل کا جامع ملک گیر مفاہمتی مہم شروع کرنے کا اعلان

طاہر محمود اشرفی نے زور دیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ نفرت آمیز مواد پھیلانے والوں کو جوابدہ ٹھہرائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان علما کونسل  کا جامع ملک گیر مفاہمتی مہم شروع کرنے کا اعلان

پاکستان علما کونسل نے ملک میں سیاسی استحکام اور قومی اتحاد کیلئے ایک جامع ملک گیر مفاہمتی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آج(منگل) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سیاسی اور مذہبی دھڑوں میں اخلافات ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

طاہر محمود اشرفی نے زور دیا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ نفرت آمیز مواد پھیلانے والوں کو جوابدہ ٹھہرائے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو عالمی امن کے تحفظ، غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر پر فعال موقف اختیار کرنا چاہیے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وزیر اعظم کی پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری میں جا پانی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت

 آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کے اعلیٰ سطحی تجارتی وفد نے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالےسے بات کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری میں جا پانی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد: جاپان نے منگل کو پاکستان کی کاروباری دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ملک پاکستان  میں اپنی سرمایہ کاری  کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کے اعلیٰ سطحی تجارتی وفد نے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالےسے بات کی گئی ۔ 


وزیراعظم پاکستان  نے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے جاپانی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ اپنی بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔


انہوں نے کہا کہ جاپانی صنعتکاروں اور تاجروں کو پاکستان میں اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے درپیش مسائل ایک ہفتے کے اندر اس مقصد کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔


اس موقع پر جاپانی وفد نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری پر مرکوز نقطہ نظر اور اقدامات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا ، انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll