جی این این سوشل

پاکستان

شعبان کا چاند نظر آ گیا، پہلا روزہ کب؟

ملک بھر میں شعبان کا چاند نظر آ گیا، یکم شعبان 22 فروری 2023 بروز بدھ کو ہو گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شعبان کا چاند نظر آ گیا، پہلا روزہ کب؟
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت اجلاس کوہسار بلاک پاک سیکرٹریٹ کی چھت پر منعقد ہوا، جب کہ دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کئے گئے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں سید مشاہد حسین، حافظ عبدالقدوس سمیت محکمہ موسمیات اور دیگر کمیٹیوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں یکم رمضان المبارک 23 یا 24 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان

بغیر ثبوت بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ماضی میں بھی بغیر ثبوت فراہم کیے پاکستان کے بلیسٹک میزائل سے تعلق کے الزام میں کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بغیر ثبوت بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ثبوت فراہم کئے بغیر بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندیاں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ماضی میں بھی بغیر ثبوت فراہم کیے پاکستان کے بلیسٹک میزائل سے تعلق کے الزام میں کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

امریکی پابندیوں کے رد عمل پر ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برآمدات پر پابندیاں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی پالیسی قبول نہیں۔ ہمیں امریکا کی جانب سے تازہ ترین اقدامات کا علم نہیں۔

ممتاز زہرا نے کہا کہ برآمدی کنٹرول کےمن مانے اطلاق سے گریز کرنا ضروری ہے، برآمدی کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات فراہم کرتی ہیں۔

 

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سنی اتحاد کونسل کے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج، شیر افضل مروت نامزد

جلسہ میں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، ایف آئی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سنی اتحاد کونسل کے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج، شیر افضل مروت نامزد

قصور میں تھانہ کھڈیاں پولیس نے سنی اتحاد کونسل کی طرف سے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

مقدمہ میں سنی اتحاد کونسل کے شیر افضل مروت اور سردار محمد حسین ڈوگر سمیت 16 رہنمائوں کو نامزد کیا گیا۔ 

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق جلسہ میں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ 

متن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایلون مسک کا دورہ بھارت اچانک ملتوی

ایلون مسک مزید آمدنی پیدا کرنے کے لیے ہندوستان میں 2 سے 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایلون مسک کا دورہ بھارت اچانک ملتوی

نئی دہلی: الیکٹرک کار کمپنی کے مالک ایلون مسک نے اپنا دورہ بھارت ملتوی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے 21 اپریل کو دو روز کے لیے بھارت آنا تھا جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کا فیصلہ کیا تھا۔ 


ایلون مسک مزید آمدنی پیدا کرنے کے لیے ہندوستان میں 2 سے 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے تھے۔ بھارت اس دورے کو نریندر مودی کی کامیاب انتخابی مہم کے لیے استعمال کر رہا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مالک نے بتایا کہ وہ ٹیسلا کمپنی کے معاملات میں بہت زیادہ مصروف ہونے کی وجہ سے ہندوستان نہیں آسکتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll