پاکستان

جیل بھرو تحریک کا آغاز کل سے ہوجائے گا،فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت بھی جیل بھرو تحریک کے لیے مکمل تیار ہے،فواد چوہدری

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 21st 2023, 6:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جیل بھرو تحریک کا آغاز کل سے ہوجائے گا،فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کل ہی گرفتاری دیں گے۔لاہور میں حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز کل سے ہوجائے گا،

جیل بھرو تحریک میں سیکڑوں کارکن گرفتاریاں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بھی کل ہی رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت بھی جیل بھرو تحریک کے لیے مکمل تیار ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے ہم تیار ہیں، ہمارے امیدواروں نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ اپنا نگراں سیٹ اپ ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کے کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ عوام کیا حال کریں گے۔