Advertisement
پاکستان

ممنوعہ فنڈنگ کیس :اسلام آباد ہائی کورٹ  کا عمران خان کو 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم

عدالت نے عمران خان کی وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی کی استدعا مسترد کردی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 22nd 2023, 8:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ممنوعہ فنڈنگ کیس :اسلام آباد ہائی کورٹ  کا عمران خان کو 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کو 28 فروری کو بینکنگ کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم  دےدیا۔عدالت نے عمران خان کی وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی کی استدعا مسترد کردی۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس  ،اسلام آباد  ہائیکورٹ میں عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے بینکنگ کورٹ میں پیشی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری  نے کیس کی سماعت کی۔ 

وکیل عمران خان نے بتایا عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق عدالت کے کچھ تحفظات تھے۔ ٹرائل کورٹ میں عمران خان کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کی گئی تھی۔ عمران خان لمبے عرصے کیلئے حاضری سے استثنی نہیں مانگ رہے ۔ یقین دہانی کراتے ہیں کہ عمران خان 3 مارچ کو عدالت کے سامنے پیش ہو جائیں گے۔ 3 مارچ تک عمران خان کو حاضری سے استثنی دے دیا جائے۔ 

جسٹس محسن اختر کیانی  نے ریمارکس دئیے کہ اگر پراسیکیوشن کا میڈیکل رپورٹ پر اعتراض ہے تو میڈیکل بورڈ بنوا دیتے ہیں۔ واقعہ وزیرآباد کا ہے تو میڈیکل بورڈ بھی ادھر ہی بنا دیا جائے۔ عمران خان کا ایم ایل سی بھی تو وزیرآباد کا ہی ہو گا۔  جس پر پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا نہیں، عمران خان کا ایم ایل سی موجود ہی نہیں ہے۔ میں نہیں کہتا کہ یہ رپورٹ غلط ہے لیکن شوکت خانم کینسر ہسپتال ہے۔ 

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ وزیرآباد میں ہونے والے واقعے کا کوئی میڈیکل ہوا ہے؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا عمران خان میڈیکل کرانے کی بجائے شوکت خانم ہسپتال چلے گئے۔ 8 فروری کے لیٹر میں لکھا گیا کہ عمران خان کی ٹانگ پر سوجن ہے۔ آج 22 فروری ہے سوجن کتنے دن باقی رہ سکتی ہے؟ میری استدعا ہے کہ عدالت عمران خان کی درخواست خارج کر دے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بینکنگ کورٹ کو عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلے سے روکنے کے حکم میں توسیع  کردی۔ عدالت نے بینکنگ کورٹ کو 28 فروری تک عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے سے روک دیا ۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ  نے عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم

Advertisement
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • 2 دن قبل
نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

  • 2 دن قبل
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 3 دن قبل
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 3 دن قبل
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • 2 دن قبل
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 2 دن قبل
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 2 دن قبل
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 3 دن قبل
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 3 دن قبل
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • 2 دن قبل
آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • 2 دن قبل
Advertisement