سائفر سے متعلق انکوائری کمیشن بنانے سے متعلق درخواستیں مسترد


سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر اپیلوں کی چیمبر میں سماعت کی جس میں عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے اعتراضات کے خلاف اپیلیں خارج کردیں۔
دورانِ سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سائفر کی تحقیقات کرانا حکومت کا کام ہے، عدالت کیوں مداخلت کرے؟ مبینہ بین الاقوامی سازش سے عمران حکومت گرانے کی تحقیقات اُس وقت کے وزیراعظم چاہتے تو خود کراسکتے تھے، عدالت سنی سنائی باتوں کی تحقیقات کا حکم کیسے دے سکتی ہے، ہم قیاس آرائیوں پر یقین نہیں رکھتے۔
معزز جج نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے تو سفارتی سطح پر تعلقات منقطع کرسکتے تھے، حکومتی اختیارات میں مداخلت نہیں کریں گے اور نہ حکومت کو اپنے اختیارات میں مداخلت کی اجازت دیں گے، میں کاغذ لہرا کر الزام لگاؤں کہ مجھے فلاں وکیل نے قتل کی دھمکی دی، کیا اس طرح ایف آئی آر درج ہوجائے گی؟
جسٹس قاضی فائز نے وکیل جی ایم چوہدری سے مکالمہ کیا کہ سپریم کورٹ کے برابر میں پارلیمنٹ کی عمارت قائم ہے، جائیں جاکرپارلیمنٹ کوکہیں وہ ہمیں اختیاردے پھر ہم مداخلت کرسکتے ہیں، سب سنی سنائی باتیں ہیں۔
دورانِ سماعت وکیل جی ایم چوہدری نے پاکستان کمیشن آف انکوائری کا حوالہ دیا جس پر جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ کمیشن آف انکوائری ایکٹ میں انکوائری کمیشن بنانےکا اختیاربھی حکومت کے پاس ہے، جس کا کام ہے اسی کو کرنا چاہیے،اسی سے ملک آگے بڑھے گا۔
وکیل نعیم الحسن نے اپنے دلائل میں کہا کہ اس وقت حکومت نے سکیورٹی کونسل کی میٹنگ بلائی اور ڈیمارش جاری کیا گیا، جسٹس قاضی نے وکیل سے سوال کیا کہ یہ ڈیمارش کیا ہوتا ہے؟ اس پر وکیل نے کہا کہ مجھے نہیں پتا جس پر معزز جج نے کہا کہ مجھے بھی نہیں پتا۔
بعد ازاں عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے اوردرخواستیں مسترد کردیں۔
.jpg&w=3840&q=75)
اگر پاکستان سے کوئی حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی کی جائے گی،افغان طالبان کی دھمکی
- 12 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 23 منٹ قبل

امریکا، چین، ترکیہ، برطانیہ، یورپی یونین اور قطر کی اسلام آباد میں دھماکےکی شدید الفاظ میں مذمت
- 13 گھنٹے قبل

وزیر دفاع کا حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ
- 3 گھنٹے قبل

پہلا ون ڈے: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6رنز سے شکست دے دی
- 13 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، مجموعی ملکی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 14 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 2 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 27 منٹ قبل

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- ایک گھنٹہ قبل
ترکیہ کا سی 130 فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ،متعدد افراد جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل









