ممنوعہ فنڈنگ کیس :اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کو 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم
عدالت نے عمران خان کی وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی کی استدعا مسترد کردی


اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کو 28 فروری کو بینکنگ کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دےدیا۔عدالت نے عمران خان کی وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی کی استدعا مسترد کردی۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے بینکنگ کورٹ میں پیشی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔
وکیل عمران خان نے بتایا عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سے متعلق عدالت کے کچھ تحفظات تھے۔ ٹرائل کورٹ میں عمران خان کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کی گئی تھی۔ عمران خان لمبے عرصے کیلئے حاضری سے استثنی نہیں مانگ رہے ۔ یقین دہانی کراتے ہیں کہ عمران خان 3 مارچ کو عدالت کے سامنے پیش ہو جائیں گے۔ 3 مارچ تک عمران خان کو حاضری سے استثنی دے دیا جائے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ اگر پراسیکیوشن کا میڈیکل رپورٹ پر اعتراض ہے تو میڈیکل بورڈ بنوا دیتے ہیں۔ واقعہ وزیرآباد کا ہے تو میڈیکل بورڈ بھی ادھر ہی بنا دیا جائے۔ عمران خان کا ایم ایل سی بھی تو وزیرآباد کا ہی ہو گا۔ جس پر پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا نہیں، عمران خان کا ایم ایل سی موجود ہی نہیں ہے۔ میں نہیں کہتا کہ یہ رپورٹ غلط ہے لیکن شوکت خانم کینسر ہسپتال ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ وزیرآباد میں ہونے والے واقعے کا کوئی میڈیکل ہوا ہے؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا عمران خان میڈیکل کرانے کی بجائے شوکت خانم ہسپتال چلے گئے۔ 8 فروری کے لیٹر میں لکھا گیا کہ عمران خان کی ٹانگ پر سوجن ہے۔ آج 22 فروری ہے سوجن کتنے دن باقی رہ سکتی ہے؟ میری استدعا ہے کہ عدالت عمران خان کی درخواست خارج کر دے۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بینکنگ کورٹ کو عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلے سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔ عدالت نے بینکنگ کورٹ کو 28 فروری تک عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے سے روک دیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago




