جی این این سوشل

دنیا

ہندوستان میں ناانصافی اور شدت پسندی کے خلاف سکھ برادری میں شدید غم و غصہ

تنظیم ’وارث پنجاب دے‘ کے حامیوں کی جانب سے سکھ رہنما طوفان سنگھ کی گرفتاری کے خلاف اجنالہ تھانے پر دھاوا بولا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہندوستان میں ناانصافی اور شدت پسندی کے خلاف سکھ برادری میں شدید غم و غصہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مودی سرکار کی بڑھتی نا انصافیاں اور مظالم سے تنگ آکر سکھ کمیونٹی اپنی حفاظت میں ہتھیار اُٹھانے پر مجبور ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکھوں کی آزاد خالصتان تحریک زور پکڑنے لگی ہے اور بھارت میں خالصتان کے حامی سکھوں اور پولیس میں تصادم کی بھی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

ہندوستان میں ناانصافی اور شدت پسندی کے خلاف سکھ برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔تنظیم ’وارث پنجاب دے‘ کے حامیوں کی جانب سے سکھ رہنما طوفان سنگھ کی گرفتاری کے خلاف اجنالہ تھانے پر دھاوا بولا گیا۔بھارتی پولیس کے ساتھ تصادم میں پولیس اہلکار اور تنظیم کے کارکنان زخمی ہوئے۔

بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامیوں نے اجنالہ پولیس اسٹیشن پر قبضہ بھی کر لیا۔یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے بعد برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک میں سکھوں کی آزاد ریاست کے حوالے سے ریفرنڈم بھی ہو چکے ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں سکھوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

صحت

لاہور: چلڈرن اسپتال کے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت  کے واقعے پر اےایم ایس معطل

محکمہ صحت نے ایکشن لیتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے کے الزام پر اے ایم ایس سمیت 5 ملازمین کو معطل کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: چلڈرن اسپتال کے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت  کے واقعے پر اےایم ایس معطل

لاہورچلڈرن اسپتال کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے معاملے پر محکمہ صحت نے ایکشن لیتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے کے الزام پر اے ایم ایس سمیت 5 ملازمین کو معطل کردیا۔

صوبائی محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈاکٹر نسیم بیگ، سب انجینئر فرقان جاوید، سینٹری سپروائزرفیصل عطا اور 2 سیور مین وارث مسیح اور موٹیس مسیح شامل ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل  چونیاں ضلع قصور کا رہائشی ساڑھے 3 سالہ باسم چلڈرن اسپتال میں ایڈمن آفس کے ساتھ واقع پارک میں کھیلتے ہوئےکھلے مین ہول میں گِر کرجاں بحق ہو گیا تھا، والدین بچے کو چیک اپ کیلئے اسپتال لائے تھے، واقعے پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے سخت ایکشن لیتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر کے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان

بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان ہے، تاہم کراچی کے صارفین اس سے محروم رہیں گے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ہیڈکوارٹر میں عوامی سماعت ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین نیپرا نے کی۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں1 روپے 1 پیسے فی  یونٹ کمی  کی درخواست جمع کروائی تھی، جس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

اعلامیے  کے مطابق نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے روز بھی  ملک بھر میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز  بھی کمی

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کی کمی  ہو گئی ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق دوسرے روز بھی  ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔

ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہو  گئی ہے۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 515 روپے کی کمی ہوئی  ہے جس کے بعد ملک میں  10 گرام سونے کی نئی  قیمت  2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے  ہو گئی ہے۔
اسی طرح  عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 41 ڈالرکی کمی  ہوئی  ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں  سونے کی نئی قیمت 2631 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll