- Home
- News
امریکا کی افغانستا ن کے فوجی انخلاء کی تاریخ میں توسیع کے معاملے پر طالبان کا رد عمل
ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ تمام غیرملکی فوجیں دوحہ معاہدے میں مقرر کردہ تاریخ تک افغانستان سے نکل جائیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی جانب سے افغانستان کے فوجی انخلاء کی تاریخ میں توسیع کے معاملے پر طالبان کا ردِ عمل سامنے آگیا۔ ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ تمام غیرملکی فوجیں دوحہ معاہدے میں مقرر کردہ تاریخ تک افغانستان سے نکل جائیں، دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی اور مقرر کردہ تاریخ کے بعد افغانستان میں غیرملکی افواج کا قیام مسائل کا سبب بنےگا۔ا
ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ ان مسائل کا ذمہ دار دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنیوالے ہوں گے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے 11ستمبر تک افغانستان سے تمام فوجی اہلکار نکالنے کا اعلان کیاگیاہے۔نیٹو نے بھی امریکہ کیساتھ ہی افغانستان سے اپنی فوج نکالنے کا اعلان کیاہے۔
یاد رہے کہ 29 فروری 2020 کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور افغان طالبان کے مابین تاریخی معاہدہ طے پایا تھا۔جس کے بعد یہ امید کی جارہی تھی کہ اس سے گذشتہ کئی برسوں سے شورش کے شکار ملک افغانستان میں امن کی راہیں کھلیں گی۔
اس معاہدے میں یہ طے پایا تھا کہ نہ صرف امریکہ مئی 2021 تک اپنی فوجوں کا انخلا کرے گا بلکہ امریکہ اور طالبان، افغان فریقین کے مابین مذاکرات سے پہلے ہزاروں قیدیوں کا تبادلہ کریں گے۔
دوسری جانب طالبان بھی وعدہ کر چکے ہیں کہ وہ شدت پسندوں کو افغانستان میں سرگرم نہیں ہونے دیں گے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل
فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ مزید 5 مجرموں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا
- 5 گھنٹے قبل
بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل عدالت کے بعد 92سال کی عمر میں چل بسے
- 5 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 5 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
- 6 گھنٹے قبل