جی این این سوشل

دنیا

پاک بحریہ کاجہاز ”نصر“ ایک ہزار ٹن سے زائد امدادی سامان لیکر ترکیہ روانہ

این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان کی خصوصی کاوشیں جاری ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک بحریہ کاجہاز ”نصر“ ایک ہزار ٹن سے زائد امدادی سامان لیکر ترکیہ روانہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان کی خصوصی کاوشیں جاری ہیں۔

پاک بحریہ کاجہاز ”نصر“ ایک ہزار ٹن سے زائد امدادی سامان لیکر ترکیہ روانہ ہوگیا۔

آفیشل حکام کے مطابق امدادی جہاز کی روانگی کے موقع پر ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سنگو اور پاک بحریہ کی اعلیٰ قیادت نےشرکت کی۔

دونوں متاثرہ ممالک کیلئے بھیجے گئے امدادی سامان میں ہزاروں کی تعداد میں سرد موسم سے بچائو کیلئے خیمے، کمبل، خشک راشن، ادویات، کثیر ملبوسات اور بڑی مقدار میں جنریٹرز شامل ہیں۔پاک بحریہ کا امدادی کھیپ لیجانے والا ”نصر جہاز“ چودہ روز کے بحری سفر کے بعد اپنی مقررہ منازل طے کریگا ۔

افواج پاکستان اور این ڈی ایم اے کی مشترکہ کاوشوں کی پہلے ہی ترکیہ اور شام کی عوام معترف رہی ہیں جس کا اندازہ بین الاقوامی میڈیا کی پذیرائی سے لگایا جا سکتا ہے۔

ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئےافواج پاکستان اور این ڈی ایم اے کی امدادی کاوشیں مکمل بحالی تک جاری رہیں گی۔

 

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 1 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 1 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2658روپے کے اضافے سے 212706روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 2414ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 4000 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

این اے 148 ضمنی انتخابات کل ہونگے، تیاریاں مکمل

275 پولنگ اسٹیشنز کی حفاظت کے لیے 3829 پولیس افسران و جوان فرائض سر انجام دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

این اے 148 ضمنی انتخابات کل ہونگے، تیاریاں مکمل

ملتان میں ضمنی الیکشن قومی اسمبلی این اے - 148 کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں حلقے میں کل پولنگ اسٹیشنز 275 کی حفاظت کے لیے 3829 پولیس افسران و جوان فرائض سر انجام دیں گے۔

 اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن پولیس مکمل غیر جانبداری سے فرائض سر انجام دے گی۔ گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ الیکشن ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔جرائم کی بیخ کنی کے علاہ امن و امان بھی پولیس کی ذمہ داری ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ الیکشن آ پ کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔ مجھے امید ہے آپ ایک منظم فورس کے فرض شناس عہد دار کی حیثیت سے اس چیلنج کو قبول کریں گے اور اپنی ڈیوٹی میں کسی قسم کی لاپرواہی کوتاہی نہیں کریں گے.

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 19 مئی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام الناس کو ان الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔ شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے۔

عوام مذکورہ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں شکایات کے اندراج کے لیے ای ایم سی سی (EMCC)سنٹر کے عملہ سے ای میلcomplaints@ecp.gov.pk پربھی رابطہ کر سکتے ہیں۔کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیے (EMCC)میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر 051111327000 ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، حا فظ آباد، منڈی بہاؤالدین، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، لاہور، سرگودھا، میانوالی اور نورپورتھل میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ آندھی چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی وسطی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چاغی، کوئٹہ، قلات، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، خاران، خضدار اور موسیٰ خیل میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے چند مقامات پر بھی بارش ہو گی۔ محکمہ موسمیات نے شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

مستونگ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بالائی پنجاب کے بیشتر حصوں میں چند مقامات پر آندھی اور بارش ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll