جی این این سوشل

پاکستان

چین سے 50 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ

  کراچی: چین سے 50 کروڑ ڈالر کا کمرشل قرضہ ملنے سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین سے 50 کروڑ ڈالر ملنے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ 48 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،  سرکاری ذخائر 4 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

3 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 9 ارب 75 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

استیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 45 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے زر مبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ چائنیز بینک آئی سی بی سی نے پاکستان کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ فسیلٹی کی منظوری دی ہے جس کی پہلی پچاس کروڑ ڈالرز کی قسط 3 مارچ کو اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئی تھی۔  پاکستان کو چائنیز بینک سے یہ رقم تین قسطوں میں ملے گی۔

تجارت

کسی کو یقین نہیں تھا معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہو جائونگی، شمشاد اختر

بینکنگ سیکٹر کے لوگ طاقتور اور پیسے والے ہیں، میں نے اپنے دور میں بہت سخت فیصلے لیے، تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی کو یقین نہیں تھا معیشت سنبھالنے میں کامیاب ہو جائونگی، شمشاد اختر

اسٹیٹ بینک کی سابق گورنر اور سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہاکہ کسی کو یقین نہیں تھا کہ میں اتنے اچھے طریقے سے معیشت سنبھالوں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز چیمبر میں ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کی تقریب سے کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں کہ عالمی سطح کے اداروں میں خواتین کے خلاف تعصب نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر کے لوگ طاقتور اور پیسے والے ہیں، میں نے اپنے دور میں بہت سخت فیصلے لیے، وزارت خزانہ والے سمجھتے تھے مجھے کچھ نہیں پتا، کسی کویقین نہ تھاکہ میں معیشت سنبھالنےمیں کامیاب ہوجاؤں گی۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھاکہ مجھے پریزینٹیشنز دی جارہی تھیں، میں نےکہا میں معیشت دان ہوں یہ رہنے دیں، سول سرونٹس جذبہ نہیں بڑھاتے آپ کو خود ہی کام کرنا ہوتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن پر لگائے اعتراضات نہیں بتائے گئے، بیرسٹر گوہر

 الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات پر اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن پر لگائے اعتراضات نہیں بتائے گئے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے لگائے اعتراضات نہیں بتائے گئے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، بیرسٹرگوہر الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے، بیرسٹرگوہر علی نے مؤقف اپنایا کہ ہم نے 9 مارچ کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کرائی تھیں، ہمیں اعتراضات نہیں بتائے گئے۔

 بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اعترضات بتائے جائیں تو جواب جمع کرا دیں گے، الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 24 اپریل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے 30 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دوران عدت نکاح کیس، خاور مانیکا کی عدم اعتماد اور کیس دوسری جگہ منتقل کرنے کی درخواست مسترد

آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیے گئے تو کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا،

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوران عدت نکاح کیس، خاور مانیکا کی عدم اعتماد اور کیس دوسری جگہ منتقل کرنے کی درخواست مسترد

دوران عدت نکاح کیس، خاور مانیکا کی جج پر عدم اعتماد کی درخواست مسترد کر دی گئی، عدالت نے بشریٰ بی بی کے پہلے شوہر کی کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔

دوران سماعت شکایت کنندہ خاور مانیکا عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور جج شاہ رخ ارجمند پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کیس کسی اور عدالت منتقل کرنے کی درخواست کر دی۔

جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ آپ نے کیسے سوچ لیا کہ عدالت کسی کی ہمدردی میں چلے گی، میری پوری زندگی میں یہ پہلا کیس ہے کہ کوئی مجھ پر عدم اعتماد کررہا ہے۔

اس پر خاور مانیکا نے کہا کہ ٹرائل کی سماعتوں میں یکم جنوری کا نکاح نامہ سامنے آیا ہے جبکہ اس سے قبل یکم جنوری کے نکاح سے انکار کیا جاتا رہا۔

جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکیس دیے کہ آپ نے اور میں نے قبر میں جانا ہے ، میری حد تک آپ بتا دیں کہ کیا مسئلہ ہے۔

خاورمانیکا نےکہا کہ پورے خاندان میں مشہور ہے کہ جج صاحب ملزمان کو بری کردیں گے۔ جس پر پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم نے کہا کہ ایک جملے پر کیس ٹرانسفر کرنے کا کہنا توہین عدالت میں آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس بابر ستار نے عدم اعتماد کی درخواست پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی وکلا اور خاور مانیکا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

بعدازاں جج شاہ رخ ارجمند نے عدم اعتماد کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خاور مانیکا کی عدم اعتماد اور کیس دوسری جگہ منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 8 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیے گئے تو کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll