جی این این سوشل

دنیا

مسلم مخالف نفرت کے زہر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے،انتونیو گوتریس

مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور اسلامو فوبیا کے خلاف ہم سب کو ہم سب کھڑا ہونا چاہیے،جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مسلم مخالف نفرت کے زہر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے،انتونیو گوتریس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور اسلامو فوبیا کے خلاف ہم سب کو کھڑا ہونا ہوگا۔ 

گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جانب سے 15 مارچ کو ’’انٹرنیشنل ڈے ٹو کومبیٹ اسلاموفوبیا‘‘ کے لیے مختص کیا گیا تھا یعنی ہر سال 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منایا جائے گا۔

یہ دن منانے کا فیصلہ پاکستان اور او آئی سی کی جانب سے اقوام متحدہ میں پیش کی گئی قرارداد کی منظوری کے بعد کیا گیا تھا۔ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ قرآن کی بے حرمتی، نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں اور اسلام سے متعلق توہین آمیز کلمات سے عالم اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔

قرار داد میں کہا گیا تھا کہ نہ صرف مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے بلکہ اسلامو فوبیا کے ذریعے امتیازی سلوک بھی روا رکھا جا رہا ہے جس کے خلاف اقوام متحدہ کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا پہلا بین الاقوامی دن مسلم مخالف نفرت کے زہر کو ختم کرنے کے لیے ایکشن کا مطالبہ کرتا ہے۔

انتونیو گوتریس نے مزید لکھا کہ مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور اسلامو فوبیا کے خلاف ہم سب کو ہم سب کھڑا ہونا چاہیے۔ آج اور ہر روز ہمیں اپنی مشترکہ انسانیت کا اعادہ کرتے ہوئے تقسیم کی قوتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

اقوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری کے بعد آج 15 مارچ 2023 کو پہلی بار اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن اسلامو فوبیا کے خلاف اقدامات کا اعادہ کیا جائے گا اور تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

 

پاکستان

آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جا رہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

واشنگٹن میں جلد آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جا رہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام میں شامل ہورہے ہیں، واشنگٹن میں جلد آئی ایم ایف حکام سےملاقات ہوگی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تقریب سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ نگراں حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے، بہترمعاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہوگی۔ مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ چاول اور گندم ک اچھی پیداوار ہوئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 14 اور 15اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف کےساتھ مائیکرو اکنامک اسٹیبلٹی کو جاری رکھیں گے۔ بجلی کی چوری کو روکنا ہے، گورننس کو بہتر اور ڈسکوز کو پرائیویٹائز کرنا ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کیلئےکام کررہے ہیں۔ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ نگران حکومت کے اقدامات سے ممکن ہوا۔ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت بہتر ہو گی۔ ہم نے حکومتی اخراجات کو کم کرنا ہے۔ جب تک اسپیس نہیں ملے گی ہم آگے نہیں جا سکے گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کےلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ بینکنگ سیکٹر میں بہت بہتری آئی ہے۔ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت جلد معیشت مستحکم ہو گی۔ کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ بہتر ہے۔ ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ ایڈوانس مرحلے پر ہے۔ ہمارا ٹارگت محصولات کو بڑھانا ہے۔ ہمارے پاس چیزیں ہیں مگر ان پرعمل درآمد ہونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای سی سی میں ہم نے ایجنڈے پر عمل درآمد کی طرف جانا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ تفصیلی مذاکرات پاکستان آکر ہوں گے۔ حکومت نے آپریشنل اخراجات میں کمی کرنا ہے۔ جو ادارے نقصان میں ہیں ان کو نجکاری کی طرف لے کر جائیں گے۔ ٹیکس کلیکشن میں کمی ہے جس کو ٹھیک کرنا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی حکومت نے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا

سعودی رپورٹ کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی حکومت نے عید کی  تعطیلات  کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے 4 روزہ تعطیللات کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز پیر 8 اپریل سے ہوگا۔ مملکت کی وزارت برائے انسانی وسائل و معاشرتی ترقی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ زیادہ تر ملازمین کو پیر 8 اپریل سے چار دن کی چھٹی ملے گی۔

سوموار  سے شروع ہونے والی چھٹیاں جمعرات 11 اپریل تک دی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ ہفتے کا اختتام ہوتے ہیں اس لیے ملازمین کُل 6 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

سعودی رپورٹ کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روسی فوجی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، پائلٹ نے کود کر جان بچائی

طیارہ جزیرہ نما کریمیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روسی فوجی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، پائلٹ نے کود کر جان بچائی

ماسکو: روس کا ایک جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کا فوجی طیارہ جزیرہ نما کریمیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ نے جلتے ہوئے طیارے سے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

حکام کے مطابق سیواستوپول شہر کے ریسکیو اہلکاروں نے پائلٹ کو ساحل سے تقریبا 200 میٹر دور سے ریسکیو کرلیا۔ پائلٹ کو کوئی چوٹ نہیں آئی تاہم انہیں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ سمندر سے ملبہ بھی نکالا جارہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll