جی این این سوشل

پاکستان

سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس  سماعت کیلیے مقرر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت 17 مارچ کو دن سوا گیارہ بجے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں لارجر بنچ کرے گا۔

سماعت کے حوالے سے جے آئی ٹی ارکان، ایف آئی اے اور آئی بی سربراہان کو نوٹس جاری کر دیے جبکہ سیکرٹری داخلہ، خارجہ اور اطلاعات، شہید ارشد شریف کے اہلخانہ کو بھی نوٹس جاری کیے گئے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے گزشتہ ہفتے اپنی تیسری پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست پر فیصلے تک نیب نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین  پی ٹی آئی نے بھی نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس  چیلنج کر دیا

توشہ خانہ کیس، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست پر فیصلے تک نیب نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

نئی انکوائری میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر تحائف کی غیرقانونی فروخت کا الزام ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا تھا۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کی درخواست آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ میں سماعت کیلئے مقرر ہے جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات

امریکی سفیر نے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، انہوں نے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد دی۔

امریکی سفیر نے عوام دوست پراجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کروانے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ ہم پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت، صنعت اور آئی ٹی شعبے میں امریکا کے اشتراک کا خیرمقدم کریں گے، پنجاب میں سرمایہ کاری کا پوٹینشل موجود ہے، پاکستان کو معاشی بحران سے ایک مستحکم حکومت ہی نکال سکتی ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومتی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، عوام کو معیاری تعلیم، صحت، سستی روٹی فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی بنائی، عوام کو بنیادی حقوق اور ضروریات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی قابل ستائش ہے، امریکا غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےچینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سےقونصلیٹ جنرل میں ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔دشمن پاک چین دوستی کو زک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دشمن کی ایسی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےچینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سےقونصلیٹ جنرل میں ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان خصوصا کراچی میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔

وزیرداخلہ کامزیدکہناتھاکہ چینی شہریوں کی سکیورٹی بہت عزیز ہے۔ چینی شہریوں کی آمدورفت کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔

چینی قونصل جنرل نے سکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll