دنیا کے تمام میڈیا چینل پر زمان پارک کی کشیدگی پہلی خبر تھی،سربراہ عوامی مسلم لیگ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سے نہیں سنبھالا جائے گا۔
اپنے ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیڑول 5 روپے اور ڈیزل 13 روپے مزید مہنگا کر دیا گیا ہے، لیکن پھر آئی ایم ایف کی حکومت ڈیل نہیں ہورہی۔
عمران خان ریل میں ہویاجیل میں حکومت سےنہیں سنمبھالاجائےگاعدلیہ مریم نوازکےنشانےپرہےوہ نہیں جانتی کہ فائنل گول عدلیہ نےہی کرناہےاُس کےوالدکوعدلیہ لائےگی یا اللہ لائےگاملک افواہوں کی زدمیں ہےدنیامیں ہمارامعاشی بحران سوالیہ نشان بن گیا ہےاورحکومت خوابےخوگوش میں سوئی ہوئی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 16, 2023
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کو کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا، دنیا میں ہمارا معاشی بحران سوالیہ نشان بن گیا ہے، اور حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سے نہیں سنبھالا جائے گا، گزشتہ روز دنیا کے تمام میڈیا چینل پر زمان پارک کی کشیدگی پہلی خبر تھی، عمران خان کے 84 مقدمات پر دنیا لعن طعن کررہی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ مریم نواز کے نشانے پر ہے، لیکن وہ نہیں جانتی کہ فائنل گول عدلیہ نے ہی کرنا ہے، ملک افواہوں کی زد میں ہے کہ مریم کے والد کو عدلیہ پاکستان لائے گی یا اللہ لائے گا۔
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 6 hours ago
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 4 hours ago
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 4 hours ago
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 5 hours ago
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 3 hours ago
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 5 hours ago
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 9 hours ago
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 8 hours ago
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 7 hours ago
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 7 hours ago
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 5 hours ago
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 6 hours ago