جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کا ترکیہ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان پراظہار افسوس

اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کی ہرممکن مدد کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کا ترکیہ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان پراظہار افسوس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان پردکھ اور افسوس اور ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کےمطابق وزیراعظم نے کہا کہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کی ہرممکن مدد کریں گے۔

وزیر اعظم نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے ِ ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

علاقائی

دوسروں کیلئے آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا انٹر نیشنل فائر فائٹرز ڈے پر خصوصی پیغام جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوسروں کیلئے آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز

انٹر نیشنل فائر فائٹرز ڈے پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز ڈے آتشزدگی میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے فائر فائٹرز کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز فرض کی ادائیگی میں ہرمشکل چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرتے ہیں، آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے حفاظتی تدابیر کا نفاذ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر بہادر فائر فائٹر کو سلام! فائر فائٹرز ڈے پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ریسکیورز کو کیسے بھول سکتے ہیں، زندگی کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کے لئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9مئی کیسز، عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر 14ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کے معاملے میں ملزمان کو 15 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت کا حکم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9مئی کیسز، عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر 14ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

9 مئی کے پرتشدد مظاہروں سے متعلق کیسز میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پیش نہ ہونے پر 14 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ان ملزمان کو گزشتہ روز ہونے والی مقدمے کی کارروائی کیلئے حاضر ہونا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جج ارشد جاوید نے پولیس کو ہدایت دی کہ جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کے معاملے میں ملزمان کو 15 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ ان کے بعد جج نے ملزمان کو نئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

ملزمان میں عطا الرحمٰن، عبدالرحمٰن، اکرام اللہ، عبدالہادی، امان اللہ، علی حسن، شہباز صدیق، روبینہ رضوان، عرفان جمیل، سعید شاہ، محسن گل آغا اور محمد پرویز شامل ہیں۔

ان کے علاوہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت اقبال چیمہ کو بھی 9 مئی کے فسادات سے متعلق مزید 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کی ہے۔

جج ارشد جاوید نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں 21 مئی تک منظور کرنے کی اجازت دی ہے اور دونوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

ملزمان نے عسکری ٹاور، شادمان تھانے، (ن) لیگ کے پارٹی دفاتر اور دیگر پر حملوں کے مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بے امنی دیکھی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

نامزد گورنر خیبر پختونخوا آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں 4 بجے شام کو منعقد ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نامزد گورنر خیبر پختونخوا آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس مناسبت پر حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں 4 بجے شام کو منعقد ہو گی۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں شرکت کے لئے مہمانوں کو دعوت نامے بھیج دیا گیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا کی حلف برداری کیلئے خصوصی تقریب اور پروٹوکول کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی تھی۔ اس میں بلاول بھٹو کی جانب سے سردار سلیم کو گورنر پنجاب، فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا تعینات کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ اس تجویز پر وزیر اعظم نے اتفاق کر لیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll