- Home
- News
عمران خان کا 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں 18 مارچ کو پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اورعملدرآمدپریقین رکھتاہوں،18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ میری گرفتاری عدالت میں پیش ہونےکیلئےنہیں مجھےمارنے کیلئےہے،جب کہہ دیاتھاکہ عدالت پیش ہونگاتومعلوم نہیں پھرساراڈرامہ کیوں رچایاجارہاہے،یہ مجھےاس جگہ بلارہےہیں جس کےبارےمیں مجھے سیکورٹی خدشات ہیں۔
چیئرمین پی ٹی ا ٓئی نے کہا عدالت میں پیش ہونےسےکبھی انکارنہیں کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انتخاب کسی صورت90دن سےآگےنہیں جانےدیں گے،انتخابات90 روزسےآگےگئےتوپھرآئینی تحریک چلائیں گے،کسی صورت آئین کی خلاف ورزی کرکےانتخابات آگےجانے نہیں دیں گے۔
عمران خان نے کہامیرےکارکن غصےکاشکارہیں،کارکن مجھےبارباریہ کہہ رہےکہ آپ کیوں باربارقانون پر عملدرآمدکی رٹ لگائےہوئےہیں۔
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 2 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 3 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 2 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 28 منٹ قبل