تجارت
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے کاروباری روز بھی اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 1 ہزار 936 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے اضافہ کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کے بھاؤ میں بھی 600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 175068 روپے ہو گئی ہے۔
تجارت
حکومت اسلامی مالیاتی صنعت کوفروغ دینے میں سنجیدہ اورپرعزم ہے، وزیرخزانہ
اسحاق ڈارکا اسلامی کیپٹل مارکیٹس کے موضوع پربین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ اسلامی مالیات اوربینکاری غربت کے خاتمہ اور معاشرے کی ترقی وخوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔
حکومت اسلامی مالیاتی صنعت کوفروغ دینے میں سنجیدہ اورپرعزم ہے، یقین ہے کہ اسلامی بینکاری اورمالیات کے تحت چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروبار،زراعت اورکم لاگت کے گھروں کی تعمیرکیلئے مصنوعات پیش ہوں گی،قران کریم اوراسوہ حسنہ میں دنیا کے معاشی مسائل کا حل موجود ہے۔
پیرکویہاں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام اسلامی کیپٹل مارکیٹ کے موضوع پربین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کرنے والے غیرملکی وفود کاشکریہ اداکیا اورکہاکہ اس موضوع پربین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد سے اسلامی مالیات اوراسلامی کیپٹل مارکیٹس کے مقاصدکوآگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ اسلامی مالیات اوراسلامی بنکاری نہ صرف اسلامی بلکہ دیگرممالک میں میں بھی تیزی سے فروغ پذیرہیں، اسلامی مالیات اوربینکاری غربت کے خاتمہ اور معاشروں کی ترقی وخوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے کینونکہ یہ مساویانہ ومنصفانہ اوررسک شئیرنگ کی بنیاد پرمالیاتی شمولیت پرزوردیتی ہے اورمالیاتی منڈیوں کوحقیقی معیشت سے جوڑکر رکھتی ہے۔
پاکستان
چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں،شیخ رشید
پارٹی چھوڑنے والے نظریہ ضرورت کے تحت کئی بار پارٹیاں بدل چکے ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں جہنیں جوڑنے کی کوشیش کرنی چاہیے۔
آئی ایم ایف کے بغیر مصنوعی بجٹ تیار کیا جا رہا ہے ملک سرحدوں سے نہیں ٹوٹتے اندر سے ٹوٹتے ہیں پاکستان میں چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں جہنیں جوڑنے کی کوشیش کرنی چاہیے جب قوم حوصلہ ہار جاتی ہے تو ملک سیاسی معاشی اور اقتصادی طور پر بیٹھ جاتے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 29, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک سرحدوں سے نہیں اندر سے ٹوٹتے ہیں، پاکستان میں چادر اور چاردیواری کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں، جنہیں جوڑنے کی کوشش کرنی چاہیے، جب قوم حوصلہ ہار جاتی ہے تو ملک سیاسی، معاشی اور اقتصادی طور پر بیٹھ جاتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جتنے لوگوں نے پارٹی چھوڑی وہ نظریہ ضرورت کے تحت کئی بار پارٹیاں بدل چکے، نوازشریف خود تحریک استقلال اصغر خان رابطہ کمیٹی کے ممبر تھے، دست شفقت ملنے پر گیٹ نمبر 4 سے ایکسائز منسٹری ملی، شہباز شریف کے بارے میں اعجاز الحق کا تبصرہ ہی کافی ہے۔
اداروں سےمیری درخواست ہے کہ ملک میں پھیلنے والی افاہوں کاسدباب کریں ہرافواہ کےپیچھے کوئی سازش چھپی ہوتی ہےہرمسلمان نمازمیں شہادت کی دعا مانگتاہےاورشہادت خوش نصیب کو ہی نصیب ہوتی ہےپارٹیاں چھوڑانے والے ان کو اس قابل چھوڑیں کہ آنے والے دنوں میں عوام کو منہ دیکھانے کے قابل رہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 29, 2023
ان کا کہنا تھا کہ بمپر کراپس کہنے والے گندم خریداری کا 30 لاکھ ٹن شارٹ فال بتا رہے ہیں، میری اداروں سے درخواست ہے کہ ملک میں پھیلنے والی افواہوں کا سدباب کریں، ہر افواہ کے پیچھے کوئی سازش چھپی ہوتی ہے، آئی ایم ایف کے بغیر مصنوعی بجٹ تیار کیا جا رہا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ ہر مسلمان نماز میں شہادت کی دعا مانگتا ہے اور شہادت خوش نصیب کو ہی نصیب ہوتی ہے، پارٹیاں چھڑوانے والے ان کو اس قابل چھوڑیں کہ آنے والے دنوں میں عوام کو منہ دکھانے کے قابل رہیں
پاکستان
موجودہ حکومت تحریک انصاف کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،عمران خان
فسطائی حکومت نے جنرل مشرف کے مارشل لاء کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تحریک انصاف کو ختم کرنے کے ایک نکاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کو پوری طرح پسِ پشت ڈالتے ہوئے اس فسطائی حکومت نے جنرل مشرف کے مارشل لاء کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور تحریک انصاف کو کچلنے کے یک نکاتی ایجنڈے پر کاربند ہے جبکہ ملکی معیشت اوندھے منہ تباہی کی گہری کھائی میں گرتی جارہی ہے۔
قانون کی حکمرانی کو پوری طرح پسِ پشت ڈالتے ہوئے یہ فسطائی حکومت جنرل مشرف کے مارشل لاء کو کہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے، تحریک انصاف کو کچلنے کے یک نکاتی ایجنڈے پر کاربند ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 29, 2023
اس دوران ملکی معیشت اوندھے منہ تباہی کی گہری کھائی میں گرتی جارہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے میں فروخت…
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ شناختی کارڈ نہ رکھنے والوں کیلئے تو یہ 320 سے 325 روپے میں دستیاب ہے۔ سرکاری اور اوپن مارکیٹ کے نرخ میں 30 روپے فی ڈالر کا فرق ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ معیشت میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی اور روپے کے مقابلے میں ڈالرز پر عوام اور کاروباری طبقے کے غیرمعمولی اعتماد کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ ملک میں مقامی یا غیرملکی سرمایہ کاری ناپید ہے
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سرمایہ کاری نہ ہونے سے مجموعی قومی پیداوار میں شدید کمی پیدا ہوگی یا معیشت کو اس سے بھی شدید دھچکہ پہنچے گا اور ملک نہایت بلند افراطِ زر کے چنگل میں پھنسے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کے اربوں ڈالرز بیرونِ ملک تجوریوں میں محفوظ ہیں چنانچہ یہ قابلِ فہم ہے کہ کیوں انہیں معیشت کی تباہی کی رتّی بھر فکر نہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ ملک کو مکمل معاشی تباہی و بدحالی کی دلدل میں گرنے کی اجازت کیسے دے رہی ہے۔
-
دنیا 10 گھنٹے پہلے
بھارت میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں باغی ہلاک
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ ریویوآف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023 سے فائدہ نواز شریف اور جہانگیرترین نہیں اٹھا سکتے: وزیر قانون
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
سابق رکن اسمبلی آغاز خان گنڈا پور نے خاندان سمیت تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کا اعلان کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک بھرمیں انتخابات بیک وقت ہونے چاہئیں:سعد
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ
-
تفریح ایک دن پہلے
امریکی اداکار آرنلڈ شیوارزنیگر پاکستان کے مشکور