پاکستان
توشہ خانہ کیس: عمران خان پیشی کیلئے زمان پارک سے روانہ
دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے

لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان عدالت میں پیشی کیلئے زمان پارک سے اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں۔
توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس کی سات سماعتوں پر طلبی اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد پہلی بار عمران خان آج ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوں گے۔
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیف کمشنر نے خصوصی اختیارات کے تحت ایک کیس کیلیے عدالت منتقل کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال ایف 8 کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس میں مقدمے کی سماعت کریں گے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، پرائیویٹ کمپنیوں، سکیورٹی گارڈز یا کسی شخص کے اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہے۔
جرم
کراچی: موبائل چھیننے اور IMEI نمبر تبدیل کرنے کے ماہر 4 ملزمان گرفتار
کراچی: شارع نور جہاں پولیس نے موبائل فون چھیننے اور ان کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے والے گروپ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

کراچی: شارع نور جہاں پولیس نے موبائل فون چھیننے اور ان کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے والے گروپ کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او شارع نور جہاں غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 4 ملزمان زاہد، الیاس، عادل اور منظور کو گرفتار کرکے چھینے ہوئے 16 موبائل فونز، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور 2 پستول برآمد کیے ہیں۔
گرفتار ملزمان زاہد اور الیاس اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ گرفتار دیگر 2 ملزمان عادل اور منظور سافٹ ویئر سے چھینے ہوئے موبائل فونز کی آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے کے ماہر ہیں اور وہ اپنے ساتھیوں کے چھینے ہوئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرتے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے برآمد 16 موبائل فونز میں سے 3 کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرلیا گیا تھا جبکہ 4 موبائل فونز آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے کے لیے عادل اور منظور کو دیے گئے تھے۔
ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ پاپوش نگر میں موبائل مارکیٹ کی دکان پر یہ کام انجام دیتے تھے جبکہ ملزمان نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ سستے اور خراب موبائل فون کی آئی ایم ای آئی چھینے ہوئے مہنگے موبائل فونز میں سافٹ ویئر کی مدد سے تبدیل کرتے تھے جبکہ ملزمان مارکیٹ میں بلاک موبائل فونز کو بھی کھولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ مارکیٹ میں نصف درجن سے زائد افراد اور بھی ہیں جو یہ کام کرتے ہیں، پولیس نے گرفتار ملزمان کے انکشافات کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور گروہ میں شامل دیگر افراد کو سرگرمی سے تلاش کیا جا رہا ہے۔
پاکستان
وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سید یوسف رضا گیلانی، سید خورشید شاہ کی ملاقات
سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ملاقات میں سینیٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ہفتہ کو یہاں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے ملاقات کی۔
سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ملاقات میں سینیٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر خزانہ نے سید خورشید شاہ کے ساتھ ملاقات میں وزارت آبی وسائل سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
تجارت
چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5.61 فیصد کمی
فروری تک کی مدت میں چائے کی درآمدات پر 346.80 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا

اسلام آباد: ملک میں چائے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر5.61 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں چائے کی درآمدات پر 346.80 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.61 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات کاحجم 366.26 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
فروری میں چائے کی درآمدات کا حجم 21.39 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 120 فیصدکم ہے، گزشتہ سال فروری میں 47.09 ملین ڈالرمالیت کی چائے کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔
جنوری کے مقابلہ میں فروری میں چائے کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جنوری میں چائے کی درآمدات کاحجم 21.78 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں کم ہوکر21.39 ملین ڈالرہوگیا، مالی سال 2022 میں چائے کی درآمدات پر561.13 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
بینچ سے فرق نہیں پڑتا بتایا جائے آئین کے مطابق الیکشن ہوں گے یا نہیں: عمران خان
-
علاقائی 11 گھنٹے پہلے
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مسرت ہلالی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
دنیا ایک دن پہلے
فرد جرم عائد ہونا سیاسی حریفوں کی دشمنی کے باعث ہے، ٹرمپ
-
پاکستان 2 دن پہلے
گریٹر ڈائیلاگ ناگزیر ہے ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
-
تجارت ایک دن پہلے
غیر قانونی طور پربڑی بلیوں سمیت دیگرجانوروں کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے،سینیٹر شیری رحمن
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم