دنیا
فرانس: حکومت کی پنشن اصلاحات کیخلاف احتجاج شدت اختیار کرگیا
بغیر ووٹ کے قانون سازی کو آگے بڑھانا "جمہوریت کا انکار ہے، مظاہرین

فرانسیسی حکومت کی پنشن اصلاحات کے خلاف وسطی پیرس میں ایک بار پھر مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔
ہزاروں مظاہرین نے آگ جلائی اور کچھ نے پولیس پر پٹاخے پھینکے، جنہوں نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
پولیس نے پارلیمنٹ کی عمارت سے زیادہ دور پلیس ڈی لا کنکورڈ میں بدامنی کے دوران درجنوں گرفتاریاں کیں۔جمعہ کو فرانس کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے جن میں خاص طور پر بورڈو، ٹولن اور اسٹراسبرگ شامل ہیں۔
جب سے صدر ایمانوئل میکرون نے بغیر ووٹ کے ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 کرنے کے لیے متنازعہ اصلاحات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا،اس کے جواب میں ان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد دائر کی گئی ہے۔
پارلیمنٹ میں نیشنل ریلی ایم پیز کی رہنما میرین لی پین نے پنشن میں تبدیلی کے فیصلے کو "حکومت کی مکمل ناکامی" قرار دیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ بغیر ووٹ کے قانون سازی کو آگے بڑھانا "جمہوریت کا انکار ہے۔
دوسری جانب حکومت کا مؤقف یہ ہے کہ پنشن میں تبدیلیاں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں کہ نظام پر زیادہ بوجھ نہ پڑے اور اسے گرنے سے روکا جا سکے۔
دنیا
امریکہ اور کینیڈا کی سرحد کے قریب دریا سے آٹھ لاشیں برآمد
تارکین کینیڈا سے غیر قانونی طور پر امریکہ جانے کی کوشش میں ہلاک ہوگئے تھے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آٹھ تارکین وطن کی لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے ایک ہیلی کاپٹر نے جمعہ کو دریائے سینٹ لارنس میں مزید دو لاشیں دیکھیں، مرنے والوں میں رومانیہ اور ہندوستان کے دو خاندان شامل ہیں۔
تارکین کینیڈا سے غیر قانونی طور پر امریکہ جانے کی کوشش میں ہلاک ہوگئے تھے۔
ایک بچہ تین سال سے کم عمر کا تھا اور اس کے پاس کینیڈا کا پاسپورٹ تھا، ایک مقامی پولیس سربراہ نے جمعہ کی نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ دوسرا شیر خوار بھی کینیڈا کا شہری تھا۔
دوسری لاشیں قریب سے ملیں۔ پولیس کی جانب سے ابھی تک ان کی شناخت جاری نہیں کی گئی ہے، مرنے والوں میں چھ بالغ اور دو بچے تھے۔
کھیل
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ٹکٹس کی فروخت کا آغاز
راولپنڈی اور کراچی میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاہور میں شیڈول تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے ٹکٹس کل(اتوار کو) صبح 11 بجے سے فروخت کئے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے ہفتہ کو جاری اعلامیہ میں بتایا کیا ہے کہ دونوں ٹیمیں 14، 15 اور 17 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 250 سے 3 ہزار روپے تک ٹکٹوں کی قیمتیں مقرر کی ہیں۔
وسیم اکرم پر مشتمل وی وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 3 ہزار جبکہ فضل محمود اور عمران خان پر مشتمل وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 2 ہزار روپے میں فروخت کئے جائیں گے۔
اسی طرح راجہ اور سعید انور پر مشتمل پریمیم کے ٹکٹ ایک ہزار اور عبدالقادر، اے ایچ کاردار، جاوید میانداد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے ٹکٹس 500 روپے جبکہ حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق، ماجد خان، نذر، قائد، سعید احمد اور ظہیر عباس پر مشتمل جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس 250 روپے میں فروخت کئے جائیں گے۔
پی سی بی نے اے پی پی کو دیگر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کل( اتوار سے) pcb.bookme.pk کے ذریعے آن لائن ٹکٹس فروخت کی جائیں گی اور شائقین اصل شناختی کارڈ دیکھا کر ٹکٹس خرید سکیں ہیں۔
سٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے شائقین کو اپنا اصل شناختی کارڈ اور 18 سال سے کم عمر افراد کو ب فارم دیکھانا ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں 6 اپریل سے فزیکل ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔ سیل پوائنٹس سے متعلق تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
اسی طرح راولپنڈی اور کراچی میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
علاقائی
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مسرت ہلالی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
پاکستان کی عدالتی تاریخ میں جسٹس مسرت ہلالی پہلی خاتون جج ہیں

پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی نے گورنر ہاوس پشاور میں عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تقریب حلف برداری میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس مسرت ہلالی سے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ان کے عہدے کاحلف لیا،گورنر خیبرپختونخوا نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلا، نگران صوبائی وزرا فضل الہی، فیروز جمال شاہ، عدنان جلیل، شاہد خٹک، حامد شاہ،معاون خصوصی پیر ہارون شاہ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری، آئی جی پولیس اختر حیات خان، سیکرٹری قانون مسعود اوردیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں جسٹس مسرت ہلالی پہلی خاتون جج ہیں جنہیں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وہ یکم اپریل کو بطور قائم مقام چیف جسٹس یہ عہدہ سنبھالیں گی جبکہ اس سے قبل جسٹس روح الامین ایک دن کے لیے چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات رہے،وہ 31 مارچ کو چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات ہوئے اور یکم اپریل کو ریٹائر ہو جائیں گے۔
مسرت ہلالی جسٹس روح الامین کے بعد پشاور ہائیکورٹ کی سب سے سینئر جج ہیں اور وہ یکم اپریل سے بطور قائم مقام چیف جسٹس اس وقت تک کام کرتی رہیں گی جب تک جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے باقاعدہ چیف جسٹس تعینات کیے جانے کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا۔
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
آئی ایم ایف نے یوکرین کے لیے 15 ارب 60 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دیدی
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
امریکہ اور کینیڈا کی سرحد کے قریب دریا سے آٹھ لاشیں برآمد
-
جرم 2 دن پہلے
لاہور:پولیس نے جعلی اسناد،اشٹام پیپراورٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑلی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم
-
تجارت ایک دن پہلے
غیر قانونی طور پربڑی بلیوں سمیت دیگرجانوروں کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے،سینیٹر شیری رحمن
-
پاکستان 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
حسان نیازی کیخلاف بغاوت پراکسانے کا ایک اور مقدمہ درج
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ