توشہ خانہ کیس، فاضل جج کا عمران خان کو گیٹ پر ہی حاضر ی لگا کر واپس جانے کا حکم
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو گیٹ پر ہی حاضری لگا کر واپس جانے کی ہدایت کر دی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق عمران خان حاضری کیلئے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری اور کارکنان کے درمیان جھڑپ بھی جاری ہے۔
موجوہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے فاضل جج نے عمران خان کی گیٹ پر حاضری لگانے کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے نائب کو حکم دیاہے کہ عمران خان کی گیٹ پر ہی حاضری لیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ جو حالات بن چکے ہیں سماعت ممکن نہیں ہو سکتی ، پتھراﺅ ، شیلنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ عدالت نے نائب کو حکم دیا کہ وہ گیٹ پر ہی دستخط لیں اور عمران خان کو واپس جانے کی ہدایت کریں ۔
عدالت میں سماعت کا آغاز ہوا اور عمران خان جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پر پہنچے تو شیلنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس دوران آنسو گیس کے شیل کمرہ عدالت کی کھڑی کو بھی لگے جس سے دھواں اندر بھی پھیل گیا، دھویں سے بچنے کیلئے کمرہ عدالت کے دروازے اور کھڑکیاں بھی بند کر دی گئیں۔

پہلا ٹی 20، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست
- 3 گھنٹے قبل

حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں ، صدر ،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اہل نہیں، مولانا فضل الرحمان
- 3 گھنٹے قبل
ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری
- 15 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ نے ملک میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کردیا
- 3 گھنٹے قبل

کوئٹہ ،نوشکی قومی شاہراہ این 40 پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کاپیٹرول پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنے والے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- 27 منٹ قبل

آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرگئی، 5 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

کراچی ڈیفنس میں خاتون کی چھاپے کے دوران فلیٹ سے چھلانگ لگا کر خودکشی
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کا امدادی تنظیم کی گاڑی پر ڈرون حملہ، 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید
- 33 منٹ قبل

امریکا کے یمنی دارالحکومت صنعا پر فضائی حملے، 24 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
ٹی ٹی پی، بعض سیاسی قوتیں ریاستی اداروں کو کمزور کرنےمیں مصروف عمل
- 8 گھنٹے قبل