پاکستان
پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی کال دی جا رہی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم زمان پارک میں پریس کانفرنس کرنا چاہتے تھے لیکن تمام راستے بند ہیں، آرٹیکل 15 شہریوں کو آزاد نقل و حرکت کا حق دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے، فارن اور معاشی پالیسی تباہ ہو گئی ہے،ان کے لیے ایک بات تنگ کر رہی کہ عمران خان کو کیسے گرفتار کرنا ہے؟ایک خاتون نے تمام پی ڈی ایم کی جماعتوں کو ہائی جیک کر لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کو بری طرح پامال کیا گیا، وہاں ہونے والا ظلم کیمرے کی آنکھ نے دیکھا،آج زمان پارک میں جو ہوا وہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی گئیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ،ہمشیرہ اور ملازمین کو ہراساں کیا گیا، ہم عمران خان کے ساتھ اسلام آباد جارہے تھے لیکن واپس آنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کورٹ کے آرڈر پر اسلام آباد جارہے تھے لیکن انہیں پیش نہیں ہونے دیا جارہے،ہم آئی جی پولیس اور دیگر افسران پر توہین عدالت کا کیس کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے جو پریس کانفرنس کی کل کی اس کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔
پاکستان
بریگیڈیئر مصطفیٰ برکی اور دیگر شہید سپاہیوں نے ملک کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، وزیر اعظم
دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ بریگیڈیئر مصطفیٰ برکی اور دیگر سپاہیوں کی شہادت پر بہت دکھ ہوا ہے، ہمارے بہادر سپوتوں نے ملک دشمن قوتوں سے اپنے ملک کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا کیونکہ یہ پاکستان کے تصور کے خلاف ہے۔وزیر اعظم نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔
پاکستان
پولیس اور ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس
عدالت نے نیب اور اینٹی کرپشن کو24 مارچ تک عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا
-1280x720.jpg)
سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کا کیس، لاہور ہائیکورٹ نے 24 مارچ تک نیب اور اینٹی کرپشن حکام کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔
فواد چودھری نے سرکاری وکیل سے پوچھا کیا بیان حلفی رپورٹ کے ساتھ لگایا گیا ہے؟ جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیے کہ یہ پوچھنا آپ کا کام نہیں عدالت کا کام ہے، سرکاری وکیل نے کہا مجھے آج 23 کیسز کی لسٹ دی گئی ہے، عدالت نے سرکاری وکیل کو لسٹ پر بھی دستخط کرنے کا حکم دیدیا۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا ایف آئی اے نے کیسز کی فہرست کی مصدقہ کاپی بیان حلفی کے ساتھ جمع کروادی ہے، فواد چودھری نے کہا ہم تو سمجھتے تھے 100 مقدمات ہیں یہ تو 100 سے زیادہ ہیں،عمران خان کے خلاف گھنٹوں میں مقدمات درج ہورہے ہیں.
عمران خان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا آج پنجاب میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 84 ہے ،عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات کی تعداد 43 ہے، کل پنجاب میں 56 اور اسلام آباد میں مقدمات کی تعداد 33 تھی۔
عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہمی کے کیس میں نیب کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی، عدالت نے نیب کے وکیل کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے فوری کیسز کی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے صرف عمران خان کے خلاف نیب کے کیسز کی فہرست جمع کروانی ہے، نیب کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا مجھے پٹیشن کی کاپی دیں میں جواب جمع کروا دوں گا ۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا میں نے 17 فروری کو عمران خان کے خلاف نیب کیسز کی فہرست کے لیے نیب کو خط لکھا تھا، یہ نیب کی بدنیتی ہے ہمارا حق ہے کہ بتایا جائے عمران خان کے خلاف نیب میں کتنے کیسز ہیں ۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ پولیس کا ریکارڈ آگیا ہے، اس لیے ان مقدمات کی حد تک تادیبی کاروائی سے روکنے کا حکم ختم کر رہے ہیں، اب نیب اور اینٹی کرپشن کی حد تک تادیبی کاروائی پر حکم امتناع ہوگا۔عدالت نے نیب اور اینٹی کرپشن کو عمران خان کے خلاف 24مارچ تک کارروائی سے روک دیا

کراچی: ملک میں منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3100 روپے کمی کے بعد 204200 روپے ہوگئی۔
جبکہ 10 گرام سونا 2,658 روپے سستا ہو کر 175,068 روپے پر طے پایا۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 14 ڈالر کمی کے بعد 1968 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی گرفتار
-
پاکستان 54 منٹ پہلے
عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف 130 مقدمات درج
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کے ساتھ عمرہ ادائیگی پر تصاویر شیئر کردیں
-
تجارت 2 دن پہلے
امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے عاطف منصف سمیت 11 افراد جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکیج کا اعلان
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کی کمی
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کا پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار