Advertisement

اسرائیلی فوج کے وحشیانہ مظالم جاری، فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین میں اسرائیلی فوج  کے وحشیانہ مظالم جاری ہیں۔ رواں سال اب تک  کم از کم 84 فلسطینی شہری صہیونی  فوجیوں کی بربریت کا  نشانہ بن چکے  ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مارچ 19 2023، 3:36 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی فوج کے وحشیانہ مظالم جاری، فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین میں اسرائیلی فوج  کے وحشیانہ مظالم جاری ہیں۔ رواں سال اب تک  کم از کم 84 فلسطینی شہری صہیونی  فوجیوں کی بربریت کا  نشانہ بن چکے  ہیں۔ اس طرح 2023 فلسطینیوں کے لیے خونی سال ثابت ہورہا ہے۔

بربریت کے تازہ مظاہرے میں صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں فلسطینی  نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

فلسطینی وزیرصحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے 23  سالہ  یزان عمرجمیل خصیب کو رملہ کے قریب البیرہ  کے داخلی  راستے پر گولیاں مار کرشہید کیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے یزان عمر کی شہادت کے بعد یہ بیان جاری کیا گیا کہ فوجیوں نے اس نوجوان کو مشکوک سمجھتے ہوئے اپنی شناخت کروانے کے لیے کہا تھا جس کے جواب میں نوجوان نے  چاقو نکال لیا۔ فوجیوں نے  ’ غیرمسلح‘ کرنے کے لیے اس پر فائر کھول دیا۔ اس واقعے میں اسرائیلی فوجی محفوظ رہے۔

2023کے آغاز سے اب تک کم از کم 84 فلسطینی باشندے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

قبل ازیں جمعرات کو بھی صہیونی فوجیوں نے جنین میں ایک کم سن لڑکے سمیت چار فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔

اس واقعے کے اڑتالیس گھنٹوں بعد اسی شہر میں ایک چھاپہ مار کارروائی میں مزید چھ فلسطینی اسرائیلی فوجیوں  کی وحشت کا نشانہ بن کر جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

جنوری میں اسرائیلی  فوجیوں نے جنین کے ایک پناہ گزین کیمپ میں آپریشن کےد وران ایک عمررسیدہ خاتون سمیت نو نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے بتسلیم کے مطابق 2022 میں اسرائیلی فوج نے  170  فلسطینی شہریوں کو  شہید کیا تھا۔

رواں سال کے  ڈھائی ماہ کے دوران فلسطینیوں کی  شہادتوں کی تعداد 84 تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 2 دن قبل
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 14 گھنٹے قبل
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 8 گھنٹے قبل
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 13 گھنٹے قبل
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • ایک دن قبل
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 8 گھنٹے قبل
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • 2 دن قبل
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • ایک دن قبل
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • ایک دن قبل
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • ایک دن قبل
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 3 دن قبل
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 3 دن قبل
Advertisement