رمضان شروع نہیں ہوا اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 3100 روپے کا ہوگیا،سربراہ عوامی مسلم لیگ


سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کا بیان جلتی پر پٹرول کا کام کر رہا ہے اور سیکڑوں بے گناہوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آٹا مفت اور پٹرول سستا سیاسی شعبدہ بازی ہے، رمضان شروع نہیں ہوا اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 3100 روپے کا ہوگیا، عظیم اداروں پر پورا اعتماد ہے، دفاعی اثاثے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں ایوب خان کو نہ بچا سکیں 13 کے ٹولے کو کیا بچائیں گی۔
رانا ثناء اللہ کابیان جلتی پرپیٹرول کاکام کررہا ہےاورسینکڑوں بےگناہوں کوگرفتارکررہاہےحکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں سےفراری ہےالیکشن ہی ملک کوخانہ جنگی انتشارسےبچاسکتا ہے90دن کےبعدنگران سیٹ اپ گھرجائےگاتولگ پتاجائےگاانتخاب سےحکومت آئےگی تو باہرسےمددملےگی ورنہ مہنگائی اورقحط مزیدہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 20, 2023
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں سے فراری ہے، الیکشن ہی ملک کو خانہ جنگی، انتشار سے بچا سکتا ہے، 90 دن کے بعد نگران سیٹ اپ گھر جائے گا تو لگ پتا جائے گا، انتخاب سے حکومت آئے گی تو باہر سے مدد ملے گی، ورنہ مہنگائی اور قحط مزید ہوگا۔
صرف غریب کا حساب اور احتساب ہو رہا ہےنہIMFکی سٹاف لیول میٹنگ ہو رہی ہےنہ دوست ملکوں سےمدد مل رہی ہےآج کا اتحادی جماعتوں کا اجلاس انتخاب کرواتا ہےیاملتوی کرواتا ہےیہ اسکا امتحان ہےحالات اتنی تیزی سے بگڑ رہے ہیں آٹے کے ٹرک لوٹے جا رہے ہیں اور طبلچی تک تاوان کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 20, 2023
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ زمان پارک پر کوئی احمق ہی چڑھائی اور گرفتاریاں کرسکتا ہے، صرف غریب کا حساب اور احتساب ہو رہا ہے، نہ آئی ایم ایف کی سٹاف لیول میٹنگ ہو رہی ہے نہ دوست ملکوں سے مدد مل رہی ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ آج کا اتحادی جماعتوں کا اجلاس انتخاب کروانا ہے یا ملتوی کروانا ہے یہ اس کا امتحان ہے، حالات اتنی تیزی سے بگڑ رہے ہیں کہ آٹے کے ٹرک لوٹے جا رہے ہیں، طبلچی تک تاوان کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔

اگر طالبان رجیم نے خوراج، ٹی ٹی پی کی سرپرستی جاری رکھی تو بہت افسوسناک ہوگا، وزیر دفاع
- an hour ago

ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
- 13 hours ago

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- 13 hours ago

نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- 16 minutes ago

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر اسرائیل پر پابندیاں لگا سکتے ہیں، یورپی یونین
- 2 hours ago

پاک افغان جنگ بندی معاہدے کے ثمرات سامنے آنے لگے،طورخم بارڈر جلد آمدورفت کیلئے کھلنے کا امکان
- 2 hours ago

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسراروز، پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری
- 12 minutes ago

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عدالت طلب، جوئے کی ایپ کیس میں پیشرفت
- 13 hours ago

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 13 hours ago

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار اسرانی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 3 hours ago

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی پہلے جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر موجود ہے
- 2 hours ago

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 13 hours ago