جی این این سوشل

دنیا

امریکی شرح سود کا فیصلہ،0.25 فیصد اضافہ متوقع

بائیڈن کی یقین دہانیوں کے باوجود عالمی بینک اسٹاک میں کمی آئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی شرح سود کا فیصلہ،0.25 فیصد اضافہ متوقع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عالمی معیشت کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور سب کی نظریں ایک سمت دیکھ رہی ہیں۔

یہ گراوٹ امریکہ کی قیادت میں عالمی قرض لینے کی لاگت میں تیزی سے اضافے کے بعد ہوئی ہے، جس نے عالمی معیشت کو جھٹکا دیا ہے اور کساد بازاری کے نام سے جانے والی تکلیف دہ مندی کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔

اس ماہ امریکہ میں دو بینکنگ ناکامیوں نے مالیاتی نظام کی صحت کے بارے میں خدشات کو پیدا کیے ہیں۔

بحران کے مرکز میں امریکی مرکزی بینک ہے۔پچھلے سال سے، فیڈرل ریزرو کے حکام شرح سود میں اضافے کی قیادت کر رہے ہیں، کیونکہ وہ قیمتوں میں اضافے پر لگام لگانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جس سے زندگی گزارنے کی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے۔معیشت کو بڑھتے ہوئے خطرات کے ساتھ، کیا یہ مہم جاری رہ سکتی ہے؟

بائیڈن کی یقین دہانیوں کے باوجود عالمی بینک اسٹاک میں کمی آئی ہے۔

کھیل

ماجد بشیر کواسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا

ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر و چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ماجد بشیر کواسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا

اسلام آباد: ماجد بشیر کو اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔

ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر و چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

ماجد بشیر کو ان کی شاندار خدمات اور قائدانہ کردار پر اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کیا گیا، جنہوں نے اپنے انتخاب کے بعد تمام ایسوسی ایشنز اور یونٹس کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ماجد بشیر نے یقین دلایا کہ ملک میں ٹینس کے فروغ اور نوجوان ٹینس کھلاڑیوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشنز اور یونٹس کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے علاوہ ٹینس کے کھیل کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے اہداف حاصل کیے جائیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال، کوہاٹ، مالاکنڈ، لوئر دیر، سوات، باجوڑ، غذر، گاہکوچ اور پشاور وگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان،برطانیہ اقتصادی و معاشی تعلقات بہتر بنائیں گے ، صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان،برطانیہ اقتصادی و معاشی تعلقات بہتر بنائیں گے ، صدر آصف علی زرداری

 صدر آصف علی زرداری نے باہمی مفاد کیلئے پاکستان اور برطانیہ میں تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج  پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کی اور اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر آصف علی زرداری  نے کہا کہ روزگار کے مواقع بڑھانے اور غربت میں کمی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر مملکت  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 6 لاکھ ہیکٹرز سے زائد رقبے پر مینگروز کے جنگلات ہیں جن کا ساحلی ماحولیاتی نظام کی بہتری اور ماحولیاتی پائیداری میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سورج کی روشنی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جس سے ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔جین میریٹ نے صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll