پاکستان
حکومت کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے سیاسی بحران مزید بڑھ جائے،فواد چوہدری
سپریم کورٹ پر دباؤ کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں،رہنما پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ صوبائی انتخابات میں ایک دن کی تاخیر بھی آئین سے ماورا ہوگی۔
حکومت سے کہتا آج ڈمی پارلیمان کے اجلاس میں کوئ ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے پاکستان میں سیاسی بحران اتنا بڑہ جائے کہ سنبھالا نہ جا سکے، صوبائ انتخابات میں ایک دن کی تاخیر بھی آئین سے ماوراء ہو گی ،سپریم کورٹ پر دباؤ کی تمام کوششوں کومسترد کرتے ہیں،اب وکٹ اٹھا کر بھاگوں مت مقابلہ کرو
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 22, 2023
انہوں نے صوبائی انتخابات میں تاخیر کو آئین سے ماورا قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پر دباؤ کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں، اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت مقابلہ کرو۔
پاکستان
تمام ملازمین کو جون کی مکمل تنخواہ، پنشن 23 جون کو دی جائے گی، محکمہ خزانہ سندھ
سندھ: محکمہ سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ملازمین کو جون کی مکمل تنخواہ، پنشن 23 جون کو دی جائے گی۔

سندھ حکومت نے عبدالاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ خزانہ سندھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہیں اور پنشن 23 جون کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔
محکمہ خزانہ نے ہدایت کی کہ تمام محکمے تنخواہیں اور پینشن یکم جولائی کے بجائے 23 جون تک اد ا کریں۔
پاکستان
پنجاب حکومت نے ڈاکٹر یاسمین راشد بریت چیلنج کر دی
حکومت پنجاب نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی

لاہور ہائیکورٹ میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے یاسمین راشد کی بریت کو حکومت پنجاب نے چیلنج کر دیا۔حکومت پنجاب نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے توسط سے اپیل دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جناح ہاؤس پر حملے کی ہدایات دیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ یاسمین راشد پی ٹی آئی ورکرز کو جناح ہاؤس تک لے کر گئیں، ملزمہ کےخلاف ٹھوس شواہد اور موقع کے گواہان موجود ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت یاسمین راشد کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو کور کمانڈر لاہور کی رائش گاہ میں توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
یاسمین راشد کو پی ٹی آئی کی 17 دیگر خواتین کارکنوں کے ساتھ ابتدائی طور پر مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس (ایم پی او) کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور 13 مئی کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ان کی رہائی کا حکم دئیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔
یاسمین راشد پر 9 مئی کے فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق لاہور میں درج تین مقدمات میں بھی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ تاہم طبی حالت کے پیش نظر پولیس نے اس وقت انہیں لاہور کے سروسز ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، جہاں سے انہیں کوٹ لکھپت جیل سے لے جایا گیا تھا۔
گزشتہ ہفتے انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس توڑ پھوڑ کیس میں فوٹو گرافی ٹیسٹ کے لیے یاسمین راشد کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا اور وہ تب سے پولیس کی تحویل میں ہیں۔
ایک روز قبل لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے یاسمین راشد کی 23 دیگر ملزمان کے ساتھ رہائی کا حکم دیا تھا اور انہیں کیس سے بری کر دیا تھا۔ 9 مئی کے احتجاج سے متعلق دیگر مقدمات کی وجہ سے انہیں رہا نہیں کیا گیا۔
تاہم ایک بیان میں پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 9 مئی کے واقعے کے تمام سازشی، منصوبہ ساز اور مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس کی تحقیقات سائنسی خطوط پر کی جارہی ہیں۔
پنجاب پولیس کا یہ بیان یاسمین راشد کی بریت کے حوالے سے عمران خان کے ٹوئٹ کے جواب میں جاری کیا گیا۔
پاکستان
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سیشن کورٹ اسلام آباد نے عدالت کے روبرو پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کئے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سرکاری اداروں کے خلاف بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
گزشتہ سماعت پر پراسیکیوٹر نے شہباز گِل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ ملزم کے پاس دو آپشن ہیں، ملزم اگر عدالت کے روبرو پیش ہوجائے تو وارنٹ منسوخ ہوجائیں گے، دوسرا یہ کہ ملزم کی جانب سے اگر آرڈر کو چیلنج کیا جائے۔عدالت نے استفسار کیا گل صاحب کب آرہے ہیں؟
جس پر شہباز گل کے وکیل نے کہا کہ شہباز گل کی اہلیہ کی سرجری ہونی ہے ابھی کنفرم نہیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت 26 جون تک سماعت ملتوی کردی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
سوات میں 4.0 شدت کا زلزلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
نیب کا تحریک انصاف کے سیاسی ہنماؤں کے گرد دائرہ تنگ، 22 اہم ہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز
-
پاکستان 2 دن پہلے
یاسمین راشد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہائی چیلنج کرنے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان 2 دن پہلے
میئرکراچی کیلیے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دیدی
-
پاکستان 2 دن پہلے
جون کے پہلے ہفتے میں زبردست شدت کے زلزلے کی وارننگ