جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن ہوں گےیاجوڈوکراٹےہوں گے،شیخ رشید

روپےکی قدرکم ترین سطح پرآ گئی ہےاور معاشی مشکلات میں خوفناک اضافہ ہوگیاہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن ہوں گےیاجوڈوکراٹےہوں گے،شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کو نااہل یا کالعدم قرار دیانا آسان نہیں ہے۔حکومت کی ساری منصوبہ بندی عمران خان کودیوارسےلگانےکےلیےہورہی ہےلیکن یہ دیوارپی دی ایم پرہی گرےگی۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی تہناہوچکاہے،روپےکی قدرکم ترین سطح پرآ گئی ہےاور معاشی مشکلات میں خوفناک اضافہ ہوگیاہے۔آئی ایم ایف اورغیرملکی امداد دونوں دور ہیں۔آج مشترکہ اجلاس میں حکومت اپنےسےبڑی قراردادلائےگی تو مزیداضطراب تشویش میں مبتلاہوجائےگی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام میں جانےکےقابل نہیں رہی۔25مارچ ہفتےکی رات تراویح کےبعدلاہورمیں مینارپاکستان پرجلسہ ہوگا۔آخری فیصلہ سپریم کورٹ کےپاس ہےالیکشن ہوں گےیاجوڈوکراٹےہوں گےملک کی بقاءصرف الیکشن میں ہے

پاکستان

تحریک انصاف نے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا

پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی، پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف نے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی جانب سے چئیرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شیخ وقاص اکرم کے نام کی تصدیق کر دی اور کہا کہ ہمارے چئیرمین پی اے سی کے لیے امیدوار شیخ وقاص اکرم ہیں جس کی بانی پی ٹی آئی نے منظوری دے دی ہے۔

پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی۔

چیئرمین پی اے سی کے لیے قبل ازیں شیر افضل مروت کا نام دیا گیا تھا تاہم پارٹی رہنماؤں کی جانب سے منع کرنے پر بانی چئیرمین عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پاکستان بار کونسل کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان بار کونسل  کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

پاکستان بار کونسل نے لاہور میں ہونے والے پولیس کا وکلا پر تشدد کے باعث پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کے داخلے پر ہونےوالی پولیس  اور وکلا کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پولیس اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے باعث پولیس نے 30 منتشر وکلا کو بھی حراست میں لےلیا گیا ۔ 

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کی آئی جی پنجاب کو وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت

وکلاء بھی اپنے معاملات لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی  آئی جی پنجاب  کو وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال  سے گریز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کو وکلاء کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور ہے شہریوں کے تحفظ کےلئے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ وکلاء کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے معاملات لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کریں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll