جی این این سوشل

پاکستان

رمضان میں سندھ کے اسکولوں کے نئے اوقات

ماہ رمضان میں کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کر دئیے گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رمضان میں سندھ کے اسکولوں کے نئے اوقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

رمضان میں سندھ کے طلبہ کو 4 گھنٹے کے لئے اسکول جانا ہوگا۔ رمضان میں اسکولز ٹائمنگ صبح ساڑھے 7  سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کے روز صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10بجے تک  تدریسی عمل ہوگا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار  کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ڈبل شفٹ میں چلنے والے اسکولز کے اوقات کار پونے 11 سے پونے 3 تک ہو گی۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں 22 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

صحت

پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹو ں میں 85 کیسز رپورٹ

رواں سال اب تک 6 ہزار 986  ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ صحت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹو ں میں 85 کیسز رپورٹ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ جاری،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 85 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 567 جبکہ رواں سال اب تک 6 ہزار 986  ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 64 جبکہ فیصل آباد سے4 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ، سیالکوٹ اور وہاڑی سے3،3جبکہ چکوال سے 2کیس رپورٹ ہوئے۔

ساہیوال، جہلم، قصور، لودھراں، خوشاب اور جھنگ سے ایک ایک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور: پنجاب حکومت کا مصنوعی بارش کا تجربہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ

ذرائع نے مزید بتایا کہ راولپنڈی میں مصنوعی بارش کے بعد لاہور میں مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: پنجاب حکومت کا  مصنوعی بارش کا تجربہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے مصنوعی بارش کا تجربہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مصنوعی بارش کا تجربہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ راولپنڈی میں بادلوں کی ممکنہ موجودگی میں مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ماحولیات پنجاب سمیت متعلقہ ادارے راولپنڈی پہنچ گئے ہیں، مقامی طور پر مصنوعی بارش کا پاکستان میں پہلا تجربہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ راولپنڈی میں مصنوعی بارش کے بعد لاہور میں مصنوعی بارش کا تجربہ کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان

بابا گورونانک کے555 ویں جنم دن کی مناسبت سےچھٹی کااعلان کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان

ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنرننکانہ نے15نومبرکوضلع بھرمیں عام تعطیل کااعلان کیا،ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن  کےمطابق بابا گورونانک کے555 ویں جنم دن کی مناسبت سےچھٹی کااعلان کیا گیا ہے، باباگرونانک کےجنم دن کی تقریبات13سے16نومبرتک ننکانہ صاحب میں جاری رہیں گیں، تقریبات میں ملکی اور غیر ملکی ہزاروں سکھ یاتری شرکت کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll