جی این این سوشل

پاکستان

پیٹرول پر سبسڈی نہیں ، امیر کا نرخ بڑھا کر غریب کو ریلیف دے گے،مصدق ملک

موٹر سائیکل کے لئے پٹرول کی یومیہ حد 2 لیٹر جبکہ چھوٹی گاڑیوں کےلئے 5لیٹر ہو گی،وزیر مملکت برائے پٹرولیم

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیٹرول پر سبسڈی نہیں ، امیر کا نرخ بڑھا کر غریب کو ریلیف دے گے،مصدق ملک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پیٹرول پر سبسڈی نہیں دے رہے، امیر کا نرخ بڑھا کر غریب میں تقسیم ہوگا۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا خیال ہے کہ ہم پیٹرول پر سبسڈی دے رہے ہیں۔ ہمارا پروگرام سبسڈی کا نہیں ہے ، ہم نیا ٹیکس نہیں لگا رہے، امیر کا پیٹرول نرخ بڑھا کر غریب میں تقسیم ہوگا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ امیر اور غریب کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر فرق ہوگا۔ہر 15 دن بعد امیر اور غریب کے پیٹرول کے فرق کا اعلان ہوگا۔ ریلیف کے لیے 3 آپشنز زیر غور ہیں۔ پاس ورڈ کے ذریعے یا کارڈ یا پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے ادائیگی زیر بحث ہے۔ پیٹرول بلیک سے بچنے کے لیے موٹر سائیکل کی یومیہ حد 2 لیٹر مقرر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 2کروڑ 60 لاکھ موٹر سائیکلز ہیں جب کہ 2 کروڑ 14 لاکھ چھوٹی گاڑیاں ہیں۔ موٹر سائیکل ماہانہ 21لیٹر پیٹرول استعمال کرتی ہے۔ گاڑیاں پیٹرول ملا کر ماہانہ 460ملین لیٹر پیٹرول کا استعمال بنتا ہے۔ موٹر سائیکل کو سو 100 روپے کا ریلیف ملے گا  جب کہ چھوٹی گاڑیوں کو 30لیٹر تک ماہانہ ریلیف کی تجویز ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گاڑیوں میں سستا پیٹرول ایک دن میں 5 لیٹر تک ڈلوایا جا سکتا ہے۔ پیٹرول ریلیف پر زیرو سبسڈی ہے۔ ڈیزل پر سبسڈی نہ دینے کی تجویز ہے، تاہم حتمی فیصلہ بعد میں کریں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور سامان والی گاڑیوں کے حوالے سے سوچ رہے ہیں۔ تیل کمپنیوں کو پیٹرول پیکیج کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے۔ پیٹرول پمپوں پر موبائل فون پر اسکینر انسٹال کریں گے۔

پاکستان

پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر مملکت

صدر زرداری سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد سے ملاقات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی روابط بڑھا کر پاکستان کے سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

ایوان صدر میں ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے، ملک میں سیاحت بالخصوص مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہوں۔ وفد نے صدر مملکت کو ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ اور اس کے فلائٹ آپریشنز کے بارے میں بتایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کے خلاف کیسز زندہ لاش کی مانند ہیں، علیمہ خان

کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ تمام مقدمات کا سامنا کریں گے، ہمشیرہ عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کے خلاف کیسز زندہ لاش کی مانند ہیں، علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کے خلاف مقدمات کو زندہ لاش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھائی کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ تمام مقدمات کا سامنا کریں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ یہ سب کو پتہ تھا کہ ان کیسسز میں کچھ نہیں، کتنی دیر تک ججز ان کو سنبھالیں گے،یہ کیسسز مردہ لاش ہیں،ججز پر بھی ان کیسسز کے ختم کرنے کے لئے بہت دباؤ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقدمات ایک ایک کر کے دفن ہو جائیں گے،ہم مضبوطی سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی ڈیل کے لیے تیار نہیں ہیں، عمران خان کا کہنا ہے کہ جہاں تک میرے مقدمات ہیں تو میں سامنا کروں گا، وہ قائم ہے اور کسی مقصد کےلئے کھڑے ہیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ظلم کے خلاف نہیں بولیں گے تو یہ بڑھتا رہے گا، بانی پی ٹی آئی کو ظلم کے خلاف بولنے پر جیل میں ڈالا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون سے تحفظ نہیں ملے گا تو بڑی مشکلات ہوں گی۔وہ آئین اور قانون کی بالادستی کےلئے کھڑے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 306 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، وزارت آئی ٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 306 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں آئی ٹی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہے جب کہ مارچ 2023 میں آئی ٹی برآمدات میں 225 ملین امریکی ڈالر اضافہ ہوا تھا۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک آئی ٹی برآمدات 2 ارب 28 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں17.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں آئی ٹی برآمدات ایک ارب 94 کروڑ ڈالر تھیں۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق فروری 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات 19 فیصد بڑھیں

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll