پاکستان
قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، سزاؤں میں کمی کا اطلاق زیادتی، چوری، ڈکیتی ، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا، سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہو گا۔
یوم پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں ، ان پر ہو گا، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں ، ان پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا، 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے۔
پاکستان
عمران اسماعیل کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے، میں پی ٹی آئی کے بانی ممبران میں سے ایک تھا۔25 سے 28 سال میں نے سیاسی جدوجہد کی اور ایک بہتر پاکستان کا خواب دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیتا ہوں، میں آج عمران خان اور تحریک انصاف کو خدا حافظ کہتا ہوں۔ آج رہائی کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ رہا ہوں۔
9 مئی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی انکوائری ہونی چائیے کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے شرپسندی کی،9 مئی کے بعد میں نے چار پانچ دن سوچا پھر گرفتاری دے دی۔
ان کا کہنا تھا کہ 1992 میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد سے عمران خان کے ساتھ تھا ، میں ان چار لوگوں میں تھا جنہوں نے پی ٹی آئی کا سنگ بنیاد رکھا، ہم نے ایسے پاکستان کا خواب دیکھا جو عوام کے لئے ہو ، 22 سال کی جہدوجہد کے بعد جو حکومت ملی وہ ختم ہو گئی۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ختم ہونے کے بعد ہم نے دوبارہ جہدوجہد کا آغاز کیا، اس دوران خان صاحب پر حملہ بھی ہوا ، پھر یہ تاثر بن گیا کہ تحریک انصاف کا مقابلہ فوج سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کے اطراف بیٹھے لوگوں نے انہیں غلط مشورے دیئے،جب خان صاحب گرفتار ہوئے تو توڑ پھوڑ شروع ہوگئی،مجھ سے کہا گیا آپ احتجاج میں نہیں آئے ، مجھے یہ احتجاج اچھا نہیں لگ رہا تھا۔ ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے کہ حملہ کس نے کیا تھا،جس نے بھی حملہ کیا، اس کی انکوائری ہونی چاہیے اور اسے سزا ملنی چاہیے۔
پاکستان
ملک بھرمیں انتخابات بیک وقت ہونے چاہئیں:سعد
مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کئے ہیں

گجرات: ریلوے اور ہوابازی کے وزیرخواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات بیک وقت ہونے چاہئیں۔
گجرات میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے جدیدپاکستان کی بنیادرکھی اورملک میں میرٹ کاکلچرمتعارف کرایا۔انہوں نے اس امرپرافسوس کااظہارکیاکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے پارلیمنٹ اور جمہوریت کوکمزورکیا۔
پاکستان
اے این ایف کی منشیات کے خلاف کاروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد،ملزمان گرفتار
کراچی کی رہائشی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کی کامیاب انسداد منشیات کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان اے این ایف نے ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب خیبر کے رہائشی ملزم سے ایک کلو ہیروئین، اسلام آباد ای 11 میں لاہور کے رہائشی ملزم سے 70 نشہ آور گولیاں اور کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر EY 201 سے ابوظہبی جانے والی ملزمہ کے ٹرالی بیگ سے 5 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
کراچی کی رہائشی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح کراچی مین سپر ہائی وے کے قریب کراچی کی رہائشی خاتون اور ملزم سے 4 کلو چرس بھی برآمد کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے پاکستان بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بناتے ہوئے اے این ایف اور ایف سی نے پاک افغان بارڈر چیک پوسٹ پر اہم کاروائی کے دوران خیبر کے رہائشی 5 ملزمان سے 111 کلو چرس برآمد کی ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کا 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کےلئے سپریم کورٹ سے رجوع
-
جرم ایک دن پہلے
باپ نے عزت کے نام پر بیٹی کو جلا کر مارڈالا
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت کیسے سپریم کورٹ کے ججز کو اپنے مقاصد کیلئے منتخب کر سکتی ہے،چیف جسٹس آف پاکستان
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے آڈیو لیکس کمیشن کے قیام کا نوٹفیکیشن معطل کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
عازمین حج ایسا سامان لانے سے اجتناب کریں جو بین الاقوامی سفری قوانین کے تحت منع ہے، سعودی حکام
-
پاکستان 2 دن پہلے
چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری، پولیس کی بھاری نفری ظہور الہٰی روڈ پہنچ گئی