صدارتی ایوارڈگورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے دیئے

پاکستانی کرکٹر ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، آپ ایک روزہ بین الاقوامی رینکنگ میں 1258 دنوں تک اول پوزیشن پر رہے، بابر اعظم نے مختلف ایوارڈز جیسے کے آئی سی سی مینزاوڈی آی کرکٹر آف دی ایئر 2021 اس کے علاوہ ٹی 20 اور ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔
معروف ہدایت کار و اداکار پروین رضوی جنہیں ہم ( سنگیتا ) کے نام سے بھی جانتے ہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، آپ نے فلم کوہ نور 1969 میں شاندار کام کیا،محترمہ سنگیتا کا بطور اداکار، ڈائریکٹراور پروڈیوسر 120 سے زائد فلموں کا اعزاز حاصل ہے۔
معروف اداکار توقیر احمد ناصرکو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، آپ نے اپنے کیریئر کا آغاز 1978 میں پاکستان ٹیلی وژن سے کیا، پرواز کے ناراض نوجوان سے لیکربلاک بسٹر ''راہیں'' کے دیہاتی رابن ہووڈکا کردار ادا کیا تھا، '' ایک حقیقت ایک افسانہ''، سمندر، دہلیز جیسے ڈراموں میں کام کیا، اداکار نے 2 سال تک پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔
صدر پاکستان نے فلم ڈائریکٹر اور رائٹر جناب ریاض شاہد (مرحوم) کو ستارہ امتیاز اعزاز سے نوازا گیا، 1927 میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے، آپ نے اپنے تحریری کیریئر کا آغاز ''چٹان'' سے کیا، آپ ایک مشہور پاکستانی فلم ساز اور مصنف اور صحافی تھے۔جناب ریاض شاہد مرحوم کا اعزاز انکے بیٹے شان شاہد موصول کیا۔
عبدالرؤف روفی کو بھی شعبہ نعت خوانی میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ،آپ ایک تعلیم دان اور بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں ہیں، 35 سال زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے منسلک رہے، آپ کی نعت ''میٹھا میٹھا ہے میرے محمدۖ کا نام'' نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، آپ نے نعت اکیڈمی کی بنیاد بھی رکھی۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 19 hours ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 38 minutes ago






