حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانجے اور وکیل رہنماء حسان نیازی کیخلاف کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے حسان نیازی کو چند روز قبل گرفتار کیا تھا، اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے آج پولیس کی جانب سے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، جس پر دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
وقفے کے بعد اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ مرید عباس نے 2 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درج مقدمے کے مطابق حسان نیازی نے کارِ سرکار میں مداخلت کی، حسان نیازی نے پولیس کو دھمکیاں دیں اور بیریئرز توڑے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ حسان نیازی 3 دن سے پولیس حراست میں تھا لیکن کوئی برآمدگی نہ کی گئی، جوڈیشل مجسٹریٹ اختیارات جسمانی ریمانڈ میں توسیع کیلئے استعمال نہیں کئے جاسکتے، اندھادھند جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا جاسکتا استدعا مسترد کی جاتی ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتا ہے، دوبارہ 6 اپریل کو عدالت پیش کیا جائے۔
حسان نیازی کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئی او نے بتایا دوسرے شخص کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزم پیشے سے وکیل ہیں اور اس دن 3 کیسز میں ضمانت لی، میں ان کے گزرنے سے ایک منٹ پہلے گزرا وہاں کوئی بیرئیر نہیں تھا، صرف سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے جا رہے ہیں، مقدمے میں وقوعہ کا وقت جھوٹا ہے، پولیس کے ہاتھوں ایک وکیل کی تذلیل کی جارہی ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کی 18 رکنی نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
- 16 گھنٹے قبل

41مخصوص نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل
- 18 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرکا قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کادورہ،اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے بھرپور خیرمقدم
- 18 گھنٹے قبل

گوگل نے اپنا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل جیمنائی 3 متعارف کرا دیا
- 16 گھنٹے قبل

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، آئندہ ماہ قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
- 19 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، 27 ویں ترمیم پڑھ کر آئیں، جسٹس حسن رضوی
- 17 گھنٹے قبل

وزیرِ اعظم کی آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئےتیاریوں کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- 19 گھنٹے قبل

بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ کی پاکستانی خدشے کی تصدیق
- 20 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی کر کے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی
- 9 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی ایک اور قرارداد حق خودارادیت متفقہ طور پر منظور
- 20 گھنٹے قبل









