پاکستان
پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
سرگودھا، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں 4 بج کر 38 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 4.4 تھی۔
پاکستان سیسمک سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مغربی سرگودھا میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 30 کلو ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرگردھا کے علاوہ فیصل آباد، میانوالی، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
اس سے قبل آج صبح اسلام آباد میں بھی دو بار 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔
تجارت
حکومت اسلامی مالیاتی صنعت کوفروغ دینے میں سنجیدہ اورپرعزم ہے، وزیرخزانہ
اسحاق ڈارکا اسلامی کیپٹل مارکیٹس کے موضوع پربین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ اسلامی مالیات اوربینکاری غربت کے خاتمہ اور معاشرے کی ترقی وخوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔
حکومت اسلامی مالیاتی صنعت کوفروغ دینے میں سنجیدہ اورپرعزم ہے، یقین ہے کہ اسلامی بینکاری اورمالیات کے تحت چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروبار،زراعت اورکم لاگت کے گھروں کی تعمیرکیلئے مصنوعات پیش ہوں گی،قران کریم اوراسوہ حسنہ میں دنیا کے معاشی مسائل کا حل موجود ہے۔
پیرکویہاں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام اسلامی کیپٹل مارکیٹ کے موضوع پربین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کرنے والے غیرملکی وفود کاشکریہ اداکیا اورکہاکہ اس موضوع پربین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد سے اسلامی مالیات اوراسلامی کیپٹل مارکیٹس کے مقاصدکوآگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ اسلامی مالیات اوراسلامی بنکاری نہ صرف اسلامی بلکہ دیگرممالک میں میں بھی تیزی سے فروغ پذیرہیں، اسلامی مالیات اوربینکاری غربت کے خاتمہ اور معاشروں کی ترقی وخوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے کینونکہ یہ مساویانہ ومنصفانہ اوررسک شئیرنگ کی بنیاد پرمالیاتی شمولیت پرزوردیتی ہے اورمالیاتی منڈیوں کوحقیقی معیشت سے جوڑکر رکھتی ہے۔
تجارت
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گذشتہ ہفتے کے دوران استحکام
سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1193 روپے ریکارڈ کی گئی ہے

اسلام آباد: ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 26 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1097 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.88 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری ریٹل قیمت 1087 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران فی بوری ریٹل قیمت 1167 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1167 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1086، راولپنڈی 1079، گوجرانوالہ 1120، سیالکوٹ 1120 ، لاہور 1145 ، فیصل آباد 1090 ، سرگودھا 1087 ، ملتان 1103 ، بہاولپور 1130 ، پشاور 1053 اور بنوں میں 1050 روپے ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1128 روپے، حیدر آباد 1150 ، سکھر 1170 ، لاڑکانہ 1170 ، کوئٹہ 1190 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1193 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان
جیل میں خواتین سے ناروا سلوک کے الزامات پراپیگنڈہ ،9مئی کو32 خواتین گرفتار ہوئیں،محسن نقوی
11 جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں

لاہور: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جیل میں خواتین سے ناروا سلوک کے الزامات صرف پراپیگنڈا ہیں،مائوں بہنوں کی عزت ہوتی ہے، خدارا ایسے الزامات لگانے سے قبل سوچ لینا چاہئے،ساری مائیں بہنیں ہماری اپنی ہیں اور ہم نے مائوں بہنوں کی عزت کرنا سیکھی ہے۔
وہ اتوار کو رات گئے سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ نگران وزیرا علی محسن نقوی نے کہا کہ 9مئی کے واقعات میں 32خواتین گرفتار ہوئیں اوران میں سے 11خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر لیڈیز جیل میں ہیں اور ان خواتین کے ساتھ جیل میں لیڈیز سٹاف ہوتا ہے۔
کبھی جیل میں اس طرح کا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا، کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں اور ہماری مانیٹرنگ ٹیمیں بھی ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ خدانخواستہ پنجاب میں جب تک میں موجود ہوں اس وقت تک مائوں بہنوں کو تحفظ فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جناح ہائوس پر حملہ کرنے والوں کو ہر صورت گرفتار کر رہے ہیں، میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جناح ہائوس پر حملے میں ملوث کوئی بھی جتنا مرضی اثرورسوخ والا ہو وہ بچے گا نہیں اور اس کا پورا ٹرائل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جناح ہائوس پر حملہ کرنے والا کوئی چھوٹ سکتا ہے نہ ہم چھوڑیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ اس وقت تک عمران خان کی نظر بندی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
بھارت میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں باغی ہلاک
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ ریویوآف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023 سے فائدہ نواز شریف اور جہانگیرترین نہیں اٹھا سکتے: وزیر قانون
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
عمران خان نے جھوٹ سے لوگوں کی ذہن سازی کر کے انہیں ملک دشمنی، دہشت گردی، شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی، مریم اورنگزیب
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک بھرمیں انتخابات بیک وقت ہونے چاہئیں:سعد
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیر داخلہ کے الزامات کو مسترد کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور سے پہلی حج پرواز 327 عازمین حج کو لے کر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مدینہ منورہ روانہ ہو گئی،ترجمان