پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کافیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متصادم ہے، بیرسٹر علی ظفر پٹیشن پر کام کر رہے ہیں، کل سپریم کورٹ میں دائر کر دی جائیگی، جج صاحبان نے کوئی بھی فیصلہ آئین و قانون کے مطابق کرنا ہے، پاکستانی قوم جج صاحبان کی پشت پر کھڑی ہے، آئین سے جو انحراف کیا جا رہا ہے اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائیگی،
صدر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جا چکا ہے، الیکشن کمیشن تبدیل نہیں کر سکتا، پٹیشن میں مطالبہ کیا جائیگا کہ 30 اپریل کو ہی الیکشن کروائے جائیں۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئینی اور قانونی نہیں، کل ہی فیصلے کے خلاف پٹیشن دائر کر دی جائے گی، پیر کو پارلیمنٹ کےجوائنٹ سیشن میں شرکت کریں گے، پی ٹی آئی کے سینیٹر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے، سینیٹر پارلیمنٹ میں اپنا موقف اپنا پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور، اسلام آباد، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ الیکشن کمیشن تاریخ نہیں دے سکتا، معلوم نہیں الیکشن کمیشن نے کونسا آئین دیکھ لیا کہ انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا، حکومتی اتحادی نے خواہش کا اظہار کہ ملک میں ایک دن الیکشن ہونے چاہئیں، چند گھنٹے بعد ہی الیکشن کمیشن کی جانب سے خواہش پوری کر دی گئی، گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کریں گے، گورنر کے پی معلوم نہیں کیوں چاہتے ہیں کہ ان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہو، مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا تاریخی جلسہ ہو گا، تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمان کا فورم بھرپور طریقے سے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب میں ہونے والے الیکشن کے دوران اپنے امیدواروں کو ہدایت کہ انتخابی مہم نہیں روکنی، اپنے حلقوں میں کام جاری رکھیں، سپریم کورٹ پر بھرپور اعتماد ہے، امید ہے جو اعلان ہوا تھا اسی دن الیکشن کروایا جائیگا، پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اور کارکنان گرفتار ہیں اور جیلوں میں بند ہیں، پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی سے مکمل تعاون کریں گے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے پہلے بھی کہا تھا کہ میرے اوپر قاتلانہ حملہ ہو گا، عمران خان ایک بار پھر اپنے اوپر حملے کی سازش بے نقاب کر رہے ہیں، پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے تو یہ خوش آئند بات ہے، ہم اپنے خدشات جے آئی ٹی کے ساتھ شیئر کریں گے، امید ہے پنجاب حکومت کی جے آءی ٹی مثبت انداز میں آگے بڑھے گی، 30 اپریل کو ہی الیکشن ہونگے، سپریم کورٹ اس پر فیصلہ بھی دے گی۔
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
- 6 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان کے بیانات ریکارڈ
- 4 گھنٹے قبل
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- 9 گھنٹے قبل
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- 7 گھنٹے قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 11 گھنٹے قبل
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ
- 5 گھنٹے قبل
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 10 گھنٹے قبل
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- 8 گھنٹے قبل
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- 6 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 10 گھنٹے قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل