ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، راجہ پرویز اشرف
یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے،ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،پارلیمنٹ ہی واحد ادارہ ہے جہاں تمام مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی جا سکتی ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے، 23مارچ1940 کادن برصغیر کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے، آج ایک پھر اسی جذبے کو دہرانے کی ضرورت ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج سے 83 سال قبل جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کے لیے جدو جہد کی تھی،قرارداد لاہور کو منظوری کے بعد قرارداد پاکستان کا نام دیا گیا جس نے مسلمانوں کو نئی سمت اور سوچ دی اور تحریک آزادی کو نیا جوش اور ولولہ بخشا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قائدا عظم نے اسلام کے امن و برداشت اور انسانیت سے محبت کے اصول کو اپنا شعار بنایا،ان کی ولولہ انگیز قیادت سے برصغیر میں بسنے والی دیگر اقلیتیں بھی متاثر ہوئیں جو قائد کی مدبرانہ قیادت اور مقصد کے حصول سے سچی لگن کا کمال تھا،ہمیں بھی آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ہمیں قائد اعظم کے اتحاد، یقین اور تنظیم کے رہنما اصولوں کو اپنانے کا عہد کرنا ہوگا، مملکت خداداد پاکستان اس وقت شدید بحرانوں سے گزر رہی ہے جن سے نبردآزما ہونے کے لیے ہمیں سیاسی اختلافات کو بھلانا ہو گا۔
سیاستدانوں کو ملک اور قوم کے لیے اجتماعی سوچ اپنانا ہو گی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے، پارلیمنٹ ہی واحد ادارہ ہے جہاں تمام مسائل کے حل کے لیے بات چیت کی جا سکتی ہے، دنیا میں موجود تنازعات کا حل بات چیت سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 11 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 7 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 8 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 7 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 7 گھنٹے قبل
