دنیا
سلوواکیہ نے 4مگ 29لڑاکا طیارے یوکرائن کے حوالے کر دیئے
جنگی طیاروں کو جمعرات کو سلوواکیہ سے یوکرین پہنچے

براٹیسلاوا: سلوواکیہ نے سوویت دور کے پہلے چار MiG-29 طیارے یوکرین کو فراہم کیے ہیں۔
سوویت دور کے 13 مگ 29 لڑاکا طیاروں میں سے پہلے چار جو سلوواکیہ نے یوکرین کو دینے کا فیصلہ کیا تھا، یوکرین کی فضائیہ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
جنگی طیاروں کو جمعرات کو سلوواکیہ سے یوکرین کے لیے یوکرین کے پائلٹوں نے سلوواک ایئر فورس کی مدد سے اڑایا تھا۔
وزیر دفاع جاروسلاو ناد نے کہا، "میں ایک شاندار پیشہ ورانہ کام کے لیے شامل (سب) کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
بقیہ مگ 29 طیاروں کو آنیوالے ہفتوں میں یوکرین کے حوالے کر دیا جائیگا۔وزیر نے کہا کہ اس وقت تک کوئی اضافی تفصیلات فراہم نہیں کرے گا جب تک کہ وہ یوکرین میں محفوظ طریقے سے نہیں پہنچ جاتے۔
کھیل
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز
لیول ٹو کورس میں شریک امپائرز کی عمر کی حد 45 سال مقرر کی گئی ہے،پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز کل بروز منگل سےشروع ہو جائےگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا امپائرنگ کورسز چار روز جاری رہے گا، لیول ٹو امپائرنگ کورسز میں 65 امیدوار شرکت کریں گے، جس کا مقصد پی سی بی کے امپائرز پول کومزید مستحکم کرنا ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق کورس میں کامیاب ہونے والے امپائرز کو پی سی بی ڈیویلپمینٹ پینل آف امپائرز میں شامل کیا جائے گا۔ کامیاب امپائر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے میچوں میں امپائرنگ کرسکیں گے.
کورس میں شریک امیدواروں کو پہلے تین روز ٹریننگ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا، جبکہ آخری روز امیدواروں کے انٹرویوز اور تحریری امتحان ہوں گے.
آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر احسن رضا، آئی سی سی اور پی سی بی کےانٹرنیشینل امپائرز پینل میں شامل آصف یعقوب اور پی سی بی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل ناصر حسین کو ٹرینر مقرر کیا گیا ہے۔لیول ٹو کورس میں شریک امپائرز کی عمر کی حد 45 سال مقرر کی گئی ہے۔
صحت
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے8کیس رپورٹ ہوئے ہیں، این آئی ایچ
7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 کیس رپورٹ ہوئے اور7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پیر کو این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 650 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔
اس طرح مثبت کیسز کی شرح 0.48 فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، تاہم 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان
عمران خان نے جھوٹ سے لوگوں کی ذہن سازی کر کے انہیں ملک دشمنی، دہشت گردی، شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی، مریم اورنگزیب
ان والدین سے معافی بھی مانگیں جن کے بچوں کو گمراہ کر کے آزمائش میں ڈالا ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ سے لوگوں کی ذہن سازی کر کے انہیں ملک دشمنی، دہشت گردی، شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی، عمران خان اپنے گھنائونے ناقابل معافی جرائم پر ان والدین سے معافی مانگیں جن کے بچوں کو گمراہ کر کے آزمائش میں ڈالا۔
یہ بات انہوں نے پیر کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہی۔ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی کے کراچی سے رکن صوبائی اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے بارے اپنے ٹویٹ میں ایک تصویر کا حوالہ دیا کہ پارٹی چھوڑنے سے انکار پر ملک شہزاد اعوان کے قافلے کو آگ لگا دی گئی جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ تصویر ایک سال پرانی نوشہرہ میں واقع آئل ڈپو میں لگنے والی آگ کی ہے۔
عمران خان نے 19 سال سے لوگوں کو جھوٹی، جعلی تصویروں اور مصنوعی بیانیے سے ذہن سازی کر کے بے وقوف بنایا اور انہیں ملک دشمنی، دہشت گردی، شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی۔ مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی مجروح انا کی تسکین کے لئے آرام سے دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر رات کو کامیڈی شو لگایا کریں، کسی رات شو میں اپنے گھنائونے اور ناقابلِ معافی جرائم پر ان والدین سے معافی بھی مانگیں جن کے بچوں کو گمراہ کر کے آزمائش میں ڈالا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان ان شہدا اور غازیوں کے خاندانوں سے معافی مانگیں جن کے دل انہوں نے زخمی کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے حقوق کی خلاف ورزی معاف نہیں فرماتا
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کا اعلان کردیا
-
دنیا 10 گھنٹے پہلے
بھارت میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں باغی ہلاک
-
تجارت 2 دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران کی میڈیکل رپورٹ: پی ٹی آئی وزیر صحت کے خلاف مقدمہ درج کرے گی
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وزیر داخلہ کے الزامات کو مسترد کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور سے پہلی حج پرواز 327 عازمین حج کو لے کر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مدینہ منورہ روانہ ہو گئی،ترجمان