جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن شیڈول منسوخ کرا کے ن لیگ نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے،چوہدری پرویز الہی

شہبازشریف اور محسن نقوی نے آئین توڑا اور سپریم کورٹ کی توہین کی ہے،صدر پاکستان تحریک انصاف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن شیڈول منسوخ کرا کے ن لیگ نے  اپنی شکست تسلیم کر لی ہے،چوہدری پرویز الہی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہ اہے کہ الیکشن شیڈول منسوخ کرا کے ن لیگ نے پنجاب میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔

اپنے ٹویٹس میں چوہدری پرویز الہی نے مزید کہا کہ الیکشن شیڈول منسوخ کروا کے شہبازشریف اور محسن نقوی نے آئین توڑا اور سپریم کورٹ کی توہین کی ہے۔اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور رانا ثنااللہ کی وزارتوں نے شہبازشریف اور محسن نقوی نے اپنی پولیس، آئی جی اور چیف سیکرٹری کے کہنے پر الیکشن کیلئے فنڈزاور عملہ فراہم کرنے سے انکار کیا.

چوہدری پرویز الہی نے کہ کہ شہبازشریف اور محسن نقوی آرٹیکل6 کےمرتکب ہوئے ہیں.الیکشن کمیشن کاکام الیکشن کرانا ہے.الیکشن روکنا نہیں. الیکشن کمیشن کےپاس الیکشن شیڈول منسوخ کرنےکاکوئی اختیار نہیں.الیکشن کمیشن نےاپنے آئینی اختیارات سےتجاوز کیا۔آئین کی اس خلاف ورزی کی اجازت نہ اعلیٰ عدلیہ دے گی اور نہ عوام اسے برداشت کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے صدر کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ حکومت اور الیکشن کمیشن کواپنے اس غیر آئینی فیصلے پر سپریم کورٹ میں منہ کی کھانی پڑے گی۔ سپریم کورٹ کے واضح حکم کے بعد کوئی ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار نہیں کر سکتا۔چیف جسٹس واضح طو ر پر کہہ چکے ہیں کہ اگر کوئی بدنیتی سامنے آئی، تو سپریم کورٹ مداخلت کرے گی۔

علاقائی

عدالت نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 6 مئی تک معطل رہے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نوٹیفکیشن معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 6 مئی تک معطل رہے گا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں پنجاب میں 120 گرام کی روٹی25 روپے میں ہے۔ ضلعی حکومت کے نمائندے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ وہ دوسری صوبائی حکومت ہے، آٹا یہاں مہنگا ہے اور اسلام آباد میں کرائے بھی زیادہ ہیں، متعلقہ افسر موجود نہیں، پیراوائز کمنٹس دے دیتے ہیں، مناسب وقت دے دیں۔ 

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ تندور والوں سے پوچھا آٹا کتنے کا آرہا ہے یا لوگوں کو خوش کرنے کو آرڈر جاری کر دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 مئی تک متلوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر فریقین تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرائیں۔

یاد رہے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کو چیلنج کیا تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کے خلاف پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا،درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کے خلاف پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست  دائر

لاہور کی سیشن عدالت میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز نے پولیس کی سرکاری وردی پہنی، تاہم قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کے خلاف پولیس کو درخواست دی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ لہٰذا عدالت مریم کے خلاف پولیس کی وردی پہننے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ چنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے پولیس وردی میں ملبوس پریڈ کا معائنہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت نے عمران خان سمیت بشریٰ بی بی کو اداروں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے دوران ٹرائل کمرہ عدالت میں ریاستی اداروں اوران کے آفیشلز کے خلاف اشارتاً بھی بات کرنے سے روک دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت نے عمران خان  سمیت بشریٰ بی بی کو اداروں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا

اسلام آباد احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔

عدالت نے دوران ٹرائل کمرہ عدالت میں ریاستی اداروں اوران کے آفیشلز کے خلاف اشارتاً بھی بات کرنے سے روک دیا۔

احتساب عدالت کے جج باصر جاوید رانا نے فئیرٹرائل کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر حکم نامے میں کہا کہ میڈیا سیاسی، اشتعال انگیز بیانیے اور ریاستی اداروں کوٹارگٹ کرنے والے بیانات کی تشہیر سے پرہیز کرے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ میڈیا سیاسی، اشتعال انگیز بیانیے جو ریاستی اداروں اور ان کے آفیشلز کو ٹارگٹ کرتے ہوں وہ پبلش نہ کرے۔

حکم نامے میں پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کا بھی عدالت نے حوالہ دیا گیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ الزام ہے بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز ومتعصبانہ بیانات دئیے، عدلیہ، پاک آرمی اورآرمی چیف کے حوالے سے بیانات عدالتی ڈیکورم میں خلل ڈالنے کے مترادف ہیں، ایسے بیانات انصاف کی فراہمی کے عمل میں بھی رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں۔

حکم نامے کے مطابق کورٹ ڈیکورم اورفئیر ٹرائل کے تقاضوں کا خیال رکھنا عدالت کی ذمہ داری ہے، جیل حکام جیل عدالت کو عید سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll