Advertisement
پاکستان

لاہورہائیکورٹ نےعمران کی 5 مقدمات میں حفاظتی ضمانت میں27 مارچ تک توسیع کردی

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی پانچ مقدمات میں حفاظتی ضمانت میں ستائیس مارچ تک توسیع کردی ،اور ساتھ ہی عمران خان کو 27 مارچ کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مارچ 24 2023، 11:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہورہائیکورٹ نےعمران کی 5 مقدمات میں حفاظتی ضمانت میں27 مارچ تک توسیع کردی

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی اسلام آباد کے 5 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپ کو پھروارننگ دے رہے ہیں کہ کوئی غلط بیانی ہوئی تو اس کے بہت سنجیدہ نتائج ہوں گے ،آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی شروع ہوسکتی ہے ۔

قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے روبرو بیان دیا ہے کہ مجھے شدید سکیورٹی خدشات ہیں،جو حالات ہیں جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد نہیں جا سکتے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ رجسٹرارآفس نے اعتراض عائد کیا اور دوسری بار یہ درخواست دائر کی گئی،ہم اسلام آباد گئے اور90 منٹ تک کھڑے رہے۔

سماعت کے دوران عمران خان روسٹرم پر آئے اور بیان دیا کہ آج ہم خفیہ طور پر عدالت آئے،اسلام آباد پیشی پر لوگوں کو علم تھا اس لیے وہاں جمع ہو گئے۔

میری گاڑی پر اوپر سے پتھر مارے گئے،مجھے شدید سکیورٹی خدشات ہیں،میری زندگی کو خطرات تھے مگر میں 40 منٹ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر رکا رہا،

عمران خان نے عدالت میں بیان دیا کہ میں اسلام آباد سے جان بچا کر نکلا تھا،جو حالات ہیں جوڈیشل کمپلیکس نہیں جا سکتے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دئیے میرے مطابق ایسا کوئی قانون موجود نہیں،آپ کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کو پیٹشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان نے اسلام آباد کے 5 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہے،

درخواستوں کی سماعت کے لیے 2 رکنی اسپیشل بینچ تشکیل دے دیا گیا،بینچ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل ہے۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کی دخواست پر سماعت ہوئی ،

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔

Advertisement
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 2 دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • ایک گھنٹہ قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 2 دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • 3 گھنٹے قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 2 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • 2 گھنٹے قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • ایک دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 2 دن قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 2 دن قبل
Advertisement