جی این این سوشل

علاقائی

کراچی :ڈیفنس ، کار الٹنے سےڈرائیور جاں بحق

گاڑی میں پیچھے بیٹھے کنٹونمنٹ بورڈ کے دو اہلکار محفوظ رہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی :ڈیفنس ،  کار الٹنے سےڈرائیور  جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: ہفتہ کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) خیابان شہباز کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے کنٹونمنٹ بورڈ کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعے میں شیرو جان جاں بحق جبکہ گاڑی کی پچھلی سیٹوں پر بیٹھے کنٹونمنٹ بورڈ کے دو اہلکار محفوظ رہے۔

حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ حادثے کا شکار کار اوور ٹیکنگ کے باعث پیش آئی۔

پولیس نے کار کو سڑک سے ہٹا کر حادثے کا شکار ہونے والی کار کو تحویل میں لے لیا۔

پاکستان

جیل میں خواتین سے ناروا سلوک کے الزامات پراپیگنڈہ ،9مئی کو32 خواتین گرفتار ہوئیں،محسن نقوی

11 جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جیل میں خواتین سے ناروا سلوک کے الزامات پراپیگنڈہ ،9مئی کو32 خواتین گرفتار ہوئیں،محسن نقوی

لاہور: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جیل میں خواتین سے ناروا سلوک کے الزامات صرف پراپیگنڈا ہیں،مائوں بہنوں کی عزت ہوتی ہے، خدارا ایسے الزامات لگانے سے قبل سوچ لینا چاہئے،ساری مائیں بہنیں ہماری اپنی ہیں اور ہم نے مائوں بہنوں کی عزت کرنا سیکھی ہے۔

وہ اتوار کو رات گئے سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ نگران وزیرا علی محسن نقوی نے کہا کہ 9مئی کے واقعات میں 32خواتین گرفتار ہوئیں اوران میں سے 11خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر لیڈیز جیل میں ہیں اور ان خواتین کے ساتھ جیل میں لیڈیز سٹاف ہوتا ہے۔

کبھی جیل میں اس طرح کا واقعہ پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا، کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں اور ہماری مانیٹرنگ ٹیمیں بھی ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ خدانخواستہ پنجاب میں جب تک میں موجود ہوں اس وقت تک مائوں بہنوں کو تحفظ فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جناح ہائوس پر حملہ کرنے والوں کو ہر صورت گرفتار کر رہے ہیں، میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جناح ہائوس پر حملے میں ملوث کوئی بھی جتنا مرضی اثرورسوخ والا ہو وہ بچے گا نہیں اور اس کا پورا ٹرائل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جناح ہائوس پر حملہ کرنے والا کوئی چھوٹ سکتا ہے نہ ہم چھوڑیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ اس وقت تک عمران خان کی نظر بندی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ کے فیصلے، ریویو ایکٹ2023 قانون بن گیا

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹس 2023 قانون بن گیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کے فیصلے، ریویو ایکٹ2023 قانون بن گیا

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قانون سازی پر دستخط کردیے گئے۔

اٹارنی جنرل نے صدر سے دستخط شدہ نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیا۔

قانونی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین بھی اپیل دائر کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے فیصلوں پر اپیل کا بل منظور کیا گیا تھا۔ بل کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کے 2 ماہ کے اندر نظر ثانی کی درخواست دائر کی جاسکے گی۔

اسی کے ساتھ ساتھ پرانے فیصلوں پر نظر ثانی کی درخواستیں 30 دن کے اندر اندر دائر کی جاسکیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ ،نیٹو اور یورپی یونین کی اردوان کو جیت پر مبارکباد،مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

طیب اردوان کی قیادت میں ترکی کی امریکا، یورپی یونین اور نیٹو کے ساتھ ڈرامائی طور پر کشیدگی پیدا ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ ،نیٹو اور یورپی یونین کی اردوان کو جیت پر مبارکباد،مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

امریکی صدر جو بائیڈن، نیٹو کے سیکرٹری جنرل، اور یورپی یونین کمیشن کے صدر نے رجب طیب اردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور مل کر کام کرنے کی امید کا اظہار کیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹویٹر پر کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد۔ میں دوطرفہ مسائل اور مشترکہ عالمی چیلنجوں پر بطور نیٹو اتحادی ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔

نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صدر اردوان آپ کے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد۔ میں مل کر کام جاری رکھنے اور جولائی میں نیٹو سربراہی اجلاس کی تیاری کا منتظر ہوں۔

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کا کہنا تھا کہ ہم اردوان کو انتخابات جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور یورپی یونین اور ترکی کے تعلقات کی تعمیر جاری رکھنے کی منتظر ہیں۔ یہ یورپی یونین اور ترکی دونوں کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے کہ وہ اپنے عوام کے فائدے کے لیے اس تعلق کو آگے بڑھانے پر کام کریں۔

رجب طیب اردوان نے اتوار کے روز تیسری مرتبہ صدارتی انتخاب جیت کر ایک بے مثال کارنامہ انجام دیا جس کے بعد ترکی کے صدر کے طور پر ان کا دور حکومت تیسری دہائی تک بڑھ گیا ہے۔ ان کی قیادت میں ملک کی امریکا، یورپی یونین اور نیٹو کے ساتھ ڈرامائی طور پر کشیدگی پیدا ہوئی۔

انہوں نے گذشتہ برسوں میں تیزی سے ایک زیادہ جارحانہ خارجہ پالیسیوں کا استعمال کیا جس کا مقصد اپنے خطے اور اس سے باہر ترکیہ کا اثر و رسوخ بڑھانا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ پابندیوں کا نشانہ بھی بنتے رہے۔

پچھلے ادوار میں یورپی یونین اور نیٹو کی جانب سے ان کی ملکی پالیسیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا اور انہیں جمہوری روایات نظر انداز کرنے، میڈیا سنسرشپ، اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے الزامات کا سامنا بھی رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll