پاکستان

عمران خان مینارِ پاکستان میں فارن فنڈنگ، توشہ خانہ چوری اور ٹیریان کو اپنانے پربھی روشنی ڈالیں، مریم اورنگزیب

جس نے ملک کو تباہی اور تقسیم کی دلدل میں خود ڈالا ہو وہ نکال نہیں سکتا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 25 2023، 3:11 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان مینارِ پاکستان میں فارن فنڈنگ، توشہ خانہ چوری اور ٹیریان کو اپنانے پربھی روشنی ڈالیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مینارِ پاکستان میں فارن فنڈنگ، توشہ خانہ چوری اور ٹیریان کو اپنانے پر بھی روشنی ڈالیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کو بتائیں کہ چار سال مہنگائی، بے روزگاری اور تباہی کی دلدل میں پاکستان کو کیسے دھنسایا اور ملک کو کیسے لوٹا، فتنے فسادی دہشت گرد سے قوم کو حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔

ہفتہ کو عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹس میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جس نے ملک کو تباہی اور تقسیم کی دلدل میں خود ڈالا ہو وہ نکال نہیں سکتا بلکہ وہ صرف فراڈیا اور دہشت گرد ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی حقیقی آزادی جانور، نیوٹرل ، جنرل باجوہ کی تاحیات ایکسٹینشن سے لے کر شہباز شریف سے ہوتی ہوئی محسن نقوی اور امریکا سے معافیوں تک پہنچی جو آج حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے جس کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فتنے فسادی دہشت گرد سے قوم کو حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا ہے۔