پاکستان
حکومت رمضان المبارک میں عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے:وزیراعظم
رجسٹریشن کے لئے آٹا تقسیم کرنے کے پوائنٹس پر کاؤنٹرز قائم کریں

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے حکومت کی جانب سے فراہم کیا جانیوالا مفت آٹا حاصل کرنے کیلئے ان مستحق افراد کا فوری اندراج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جو تا حال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہوسکے۔
رمضان پیکج کے حوالے سے لاہور میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ہدایت کی کہ وہ رجسٹریشن کے لئے آٹا تقسیم کرنے کے پوائنٹس پر کاؤنٹرز قائم کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک کے دوران غریب عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفت آٹے کی تقسیم پچیس رمضان المبارک تک جاری رہے گی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ مفت آٹے کی فراہمی کی سکیم پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں جاری ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں شادی ہالز میں تقسیم پوائنٹس قائم کئے گئے جہاں لوگوں کو اپنی باری کاانتظار کرتے ہوئے مفت آٹے کے حصول میں کسی پریشانی کاسامنانہیں کرناپڑے گا۔
وزیراعظم نے لاہوراورقصورمیں تقسیم پوائنٹس کے اچانک دورے بھی کئے اورانتظامات پر اپنے اطمینان کااظہارکیا۔انہوں نے اس پروگرام کے لئے پنجاب اورخیبرپختونخواکی حکومتوں سمیت اسلام آباد انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء شازیہ مری اورمریم اورنگزیب ،وزیراعظم کے مشیراحدچیمہ، پنجاب کے وزیراعلیٰ سیدمحسن نقوی اوردوسرے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
پاکستان
پاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ
پاکستان ریلوے نے مالی نقصان کے باعث شالیمار ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے: ریلوے ذرائع

لاہور: پاکستان ریلوے نے ایک حالیہ فیصلے میں مشہور شالیمار ایکسپریس سروس کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام ریلوے حکام کو ہونے والے مالی نقصانات کی روشنی میں کیا گیا ہے، شالیمار ایکسپریس، جو اپنی تاریخی اہمیت اور دیرینہ آپریشن کے لیے مشہور ہے، لاہور کو کراچی سے ملاتی ہے۔
تاہم، یہ سروس مبینہ طور پر کافی مالی خسارے میں کام کر رہی ہے۔
پاکستان ریلوے کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کے آپریشن کو روکنے کا فیصلہ بنیادی طور پر ریونیو پیدا کرنے میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے کیا گیا۔
اس سروس کو روزانہ تقریباً 20 لاکھ پاکستانی روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔
قابل غور بات یہ ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان ریلوے کے کرایوں میں اضافے کے حالیہ اعلان کے بعد کیا گیا ہے، جس کی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔
پاکستان
آرمی چیف سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے امور سے متعلق باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی جنرل فیاض بن حامد الروویلی نے اعلی سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے امور سے متعلق باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی فوجی وفد نے چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل ساحر شمشاد سے بھی ملاقات کی۔
پاکستان
کرکٹ ورلڈ کپ :پاکستانی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہیں ہوسکے
پاکستان کرکٹ بورڈ ویزے کے اجرا کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اسکواڈ اور فینز کے ویزوں کے حوالے سےابھی کچھ نہیں بتایا گیا، پی سی بی ایک ہفتے سے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطے میں ہے، ایک ہفتے سے ویزوں کے جلد اجرا کے حوالے سے کہا گیا لیکن ہفتے کے آخری روز بھی ویزوں کا اجرا نہ ہو سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ویزے تاخیرکا شکار ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ ویزے کے اجرا کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مسئلے سے متعلق آگاہ کردیا، معاہدے کے مطابق بروقت ویزے جاری کرنے کا کہا تھا۔
-
صحت 2 دن پہلے
کراچی کے بعد لاہور میں بھی آشوب چشم کے کیسز میں اضافہ
-
جرم 18 گھنٹے پہلے
فیصل آباد میں پیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
بھارت سکھ رہنما کے قتل کی شفاف تحقیقات کے سلسلے میں کینیڈا سے تعاون کرے، جسٹن ٹروڈو
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک میں پاکستانی کرنسی نے ڈالر کو پچھاڑ دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
خالصتان موومنٹ کا ایک اور سکھ رہنما کینیڈا میں قتل
-
دنیا ایک دن پہلے
کینیڈا نے ہندوستان کی ٹریول ایڈوائزری کو مسترد کر دیا
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری
-
تفریح ایک دن پہلے
بھارتی مشہور اداکار اکھل مشرا کی حادثاتی موت