جی این این سوشل

پاکستان

ملک کس طرح چلنا ہے فیصلہ سپریم کورٹ کرے گا،شیخ رشید

ہماری لڑائی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے نہیں، ملک کا خرانہ لوٹ کر باہر جانے والوں کے خلاف ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کس طرح چلنا ہے فیصلہ سپریم کورٹ کرے گا،شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہماری لڑائی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے نہیں، ملک کا خرانہ لوٹ کر باہر جانے والوں کے خلاف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اصل خوف عمران خان کی مقبولیت ہے، باقی سب بہانے ہیں، انگریز نے 1940 میں مینار پاکستان پر پابندی نہیں لگائی ان کے ایجنٹوں نے نہ صرف کنٹینر لگائے بلکہ سارے راستے سیل کر دیئے، اس کے باوجود میلوں سفر کر کے لوگ جلسہ گاہ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ ملک نے آئین کے ساتھ چلنا ہے یا بدمعاشوں کے ساتھ، اس کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے، کل سپریم کورٹ پیش ہوں گا، آئی ایم ایف تو کیا جنیوا ڈونر کانفرنس سے بھی کچھ نہیں مل رہا، آٹے کے لیے زندگی موت کی لائن لگی ہوئی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ جو کشمیر کی جدوجہد آزادی سے نا آشنا ہیں انہوں نے گلگت بلتستان کی پولیس پر صوبے سے باہر جانے پر پابندی لگا دی، مینار پاکستان کا جلسہ ناکام کرنے کے لئے تھریٹ الرٹ جاری کیا انٹرنیٹ بند اور گرفتاریاں کیں۔

صحت

ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے تحفظات دور کیے جائیں اور اس کی ساکھ و عزت کا خیال رکھا جائے، کاشف انور کا مطالبہ

چھاپے مارنے کے طریقہ کار کی وجہ سے یہ سیکٹر اور اس سے وابستہ ورکرز پریشان ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے تحفظات دور کیے جائیں اور اس کی ساکھ و عزت کا خیال رکھا جائے،  کاشف انور کا مطالبہ

لاہور: لاہور چیمبر کے صدر کاشف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب میں ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے تحفظات کو دور کیا جائے،مینوفیکچرنگ یونٹس پر چھاپے اس شعبے کی ساکھ کو متاثر کر رہے ہیں جس سے ملکی برآمدات پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب میں ہیلتھ اور او ٹی سی سیکٹر کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد نے لاہور چیمبر کے صدر کو بتایا کہ گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران پنجاب میں ہیلتھ اور اوور دی کاؤنٹر (OTC مصنوعات) کے مینوفیکچرنگ یونٹس پر چھاپوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ شعبہ معیارات اور قواعد و ضوابط کی اہمیت کو سمجھتا ہے لیکن چھاپے مارنے کے طریقہ کار کی وجہ سے یہ سیکٹر اور اس سے وابستہ ورکرز پریشان ہیں۔

کسی کوتاہی کی صورت میں براہ راست چھاپے مارنے کی بجائے پہلے وارننگ دی جائے اور معاملے کی تشہیر کر کے ساکھ متاثر نہ کی جائے وگرنہ برآمدی شعبہ پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

احتساب عدالت نے بی آر ٹی پشاور میں پلاٹس سیل کرنے کا حکم جاری کردیا

نیب کے وکیل نے کہا کہ بینکوں کو منجمد کرنا قانون کے مطابق ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

احتساب عدالت نے بی آر ٹی پشاور میں پلاٹس سیل کرنے کا حکم جاری کردیا

پشاور: احتساب عدالت نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) اسکینڈل میں ملوث ٹھیکیداروں کے دو رہائشی پلاٹ سیل کرنے اور 75 بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق جج محمد یونس نے خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) کے احکامات کی توثیق کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل محمد علی اور پراسیکیوٹر مانک شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ نیب بی آر ٹی اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس تناظر میں ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس اور دو رہائشی پلاٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔ اس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

وکیل نے کہا کہ ٹھیکیدار بین الاقوامی ثالثی میں گئے ہیں۔ اس حصے سمیت، ان اکاؤنٹس کو منجمد کرنا غیر قانونی ہے کیونکہ ڈائریکٹر جنرل کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے اور اس منصوبے کے تیسرے غیر ملکی کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

نیب کے وکیل نے کہا کہ بینکوں کو منجمد کرنا قانون کے مطابق ہے اور نیب اکاؤنٹس ضبط کر سکتا ہے۔

تاہم عدالت نے نیب کی جانب سے پلاٹ اور اکاؤنٹس ضبط کرنے کے حکم کی توثیق کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کے وکلا کو ہدایت کی کہ اگر وہ اس کے خلاف درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں تو اس سے متعلق اعتراضات دائر کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشام حملہ کے مجرموں کو کڑی سزا دلوائیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ

اس موقع پر چینی شہریوں کی حفاظت اور امن وامان کی مجموعی صورتحال کے امور پر بھی زیر بحث آئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشام حملہ کے مجرموں کو کڑی سزا دلوائیں گے  ، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد : وزیرداخلہ محسن نقوی نے بشام دہشت گرد حملے کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہارکیا ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں چین سے آئی ہوئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت بھی قومی سلامتی پر سمجھوتا نہیں کریں گے  ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی  نے چینی ٹیم کو واقعے کی تحقیقات میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر چینی شہریوں کی حفاظت اور امن وامان کی مجموعی صورتحال کے امور پر بھی زیر بحث آئے ۔

وزیرداخلہ نے چینی سفیر سے بھی ملاقات کی اورانہیں بشام واقعے کی تحقیقات پر پیشرفت کے بارے میں بھی  بتایا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll